لاتور ضلع میں یومیہ 3 ہزار سے زائد ٹیسٹ جاری۔۔ ٹیسٹ کٹس صرف 24 ہزار ہی موجود۔۔ 2لاکھ ریاپیڈ اور 1 لاکھ RTPCR کٹس کا مطالبہ۔۔

 

لاتور ضلع میں یومیہ 3 ہزار سے زائد ٹیسٹ جاری۔۔
ٹیسٹ کٹس صرف 24 ہزار ہی موجود۔۔ 2لاکھ ریاپیڈ اور 1 لاکھ RTPCR کٹس کا مطالبہ۔۔
-----------------------------------------





لاتور(محمد مسلم کبیر)اگرچہ لاتور ضلع میں کٹس اور ویکسین کی کمی کی  خبریں مل رہی ہے ، لیکن ضلع کے محکمہ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس تیزی سے اینٹیجن ٹیسٹ کی 22،000 کٹس اور آر ٹی پی سی آر کی 2 ہزار کٹس موجود ہیں۔اس کے علاوہ کوویشیلڈ اور کووایکسین کی 46،700 خوراکوں کا مشترکہ اسٹاک بھی موجود ہے۔دریں اثنا، ریپڈ اور آر ٹی پی سی آر کٹس فراہم کرنے کا مطالبہ  شعبہ حفظان صحت کے ڈائریکٹرز کے پاس درج کیا گیا ہے۔
  ڈسٹرکٹ سرجن آفس کے تحت ڈسٹرکٹ فارمیسی اسٹور میں 22،000 ریپڈ اینٹیجن کٹس دستیاب ہیں۔آر ٹی پی سی آر کٹ میں 2 ہزار روپے کا اسٹاک ہے۔لیکن یومیہ 3 ہزار سے 3500 ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہنے کے امکانات ہیں اور یہ اسٹاک صرف9 یہ 10روز تک چل سکتا ہے۔لہٰذا دریں اثناضلع میں مستقبل میں کسی قسم کی کمی محسوس نہ ہو اس لیے2 لاکھ ریپڈ اینٹیجن کٹس اور1لاکھ آرٹی پی سی آر کٹس کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
         ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ممبئی سے آر ٹی پی سی آر کٹ کی درخواست کی گئی ہے۔اس مطالبے کی تجویز ملتے ہی یہ دستیاب ہوجائیں گی،اس بات کی اطلاع ادویات اسٹور روم سے دی گئی۔آر ٹی پی سی آر کٹس اورنگ آباد سےضلع لاتور کو دستیاب  ہوتی ہیں اور ریپڈ اینٹیجن کٹس ممبئی کے ہالفکن انسٹیٹیوٹ سے دستیاب کئے جاتے ہیں۔دیہی اسپتالوں کے ساتھ ساتھ پرائمری ہیلتھ سنٹرز ، ضلعی سب اسپتالوں میں ریپڈ اینٹیجن اور آر ٹی پی سی آر کٹس بھی دستیاب ہیں۔ادویات اسٹور روم سے حسبِ مطالبہ اس طرح کے کٹس فراہم کی جارہی ہیں۔لہذا  بڑے پیمانے پر جانچ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ضلع میں روزانہ تین ہزار سے زیادہ  کوویڈ ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔مثبت مریض کے رابطے میں آنے والے  جملہ افراد میں سے 20 سے 25 ٹیسٹ کرنے کا منصوبہ ہے۔
""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
ضلع میں8 ہزار مثبت کوویڈ مریض زیرِ علاج۔۔۔شرح اموات 2 فیصد ۔۔۔صحتمندی کی شرح 78 فیصد۔۔۔۔ 
""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
        لاتور ضلع میں کورونا وبا بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پچھلے چند دنوں سے یومیہ 1000 سے زائد مثبت مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور آج یہ تعداد 1450 پر آ گئی ہے۔اب تک ضلع میں 8000 سے زائد مریض کووید مراکز اور ہوم کورانٹائن میں زیرِ علاج ہیں اور اب تک کورونا کی وجہ سے 800 اموات ہوئے ہیں۔
39194 مثبت مریضوں میں سے 30 ہزار 888 مریض صحتیاب ہو کر گھر گئے۔اور صحتیابی کی شرح 78.90 ہےاور شرح اموات 2 فیصدی ہے۔جبکہ 42 یوم کے عرصے میں مریضوں کی یومیہ تعداد دوگنی سے زائد ہو رہی ہے جس سے ضلع میں تشویش کا ماحول ہے۔

Md.Muslim Kabir,
 LATUR DISTT. URDU MEDIA
Cell- 9175978903/9890065959

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या