मेहरून बाजी का इन्तेकाल
औसा प्रतिनिधी यहाँ की हज़रत सूरत शाह ऊर्दू स्कूल की शिक्षिका मेहरून बाजी शब्बीर शेख उम्र 52 साल का इन्तेकाल हुआ दुआ करें अल्लाह मरहूम की मगफिरत फरमाए
वे हाशमी नगर हल्का के जमात के ज़िम्मेदार शब्बीर शेख S T मेकनिक की अहलिया और सय्यद खादर माजी नगराध्यक्ष की बहेन थी
آہ۔۔۔ مہرون باجی۔۔ تم کیسے گئیں۔۔۔۔
*(حضرت سورت شاہ اُردو اسکول اوسا کی معلمہ سیّدہ مہر النّسا باجی کا آج دو پہر کورونا سے انتقال ہوا)*
پرسوں ہی مہرون باجی کا فون آیا سلام کلام، خیر خیریت کے بعد اُنہوں نے پوچھا " سر ، رزلٹ کیسا بنانا ہے؟" تو میں نے جواب دیا ابھی رزلٹ کے تعلّق سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا الگ الگ رہنمائی کی جا رہی ہے۔ ابھی آپ رمضان کی عبادات میں لگے رہو اور ہمارے لیے بھی دعا کرتے رہو کہہ کر فون بند کیا۔ اس دوران یہ قطعاً محسوس نہیں ہوا کہ ( اور ہوتا بھی کیوں کر جو اچھی خاصی خوش طبیعت کی مالکہ تھیں) کہ اُن سے میری یہ آخری بات چیت ہوگی۔ رمضان سے دو دن قبل مہرون باجی، شبانا باجی اور منیار باجی ہمارے گھر آئے ہماری والدہ صاحبہ سے ملے دیر تک بات چیت کر کے ہماری ماں کو بھی خوش کر دیا۔ دیں بھر ماں بھی خوش رہیں۔ اس طرح ہر ایک سے خوش انداز میں بات چیت کرنے والی باجی آج ہم سب کو غم کے ساگر میں ڈبو گئیں۔۔ ذہین ماؤف، دل ساکت، آنکھیں کسی ایک مقام پر مرکوز ہو کر اپنی دل و دماغ میں بسے یادوں کی کھڑکیوں پر چڑھے گرد کو صاف کر کے جھانکنے کی کوشش کرنے لگا۔
ہمارے ہیڈ ماسٹر شفیع الدین پٹیل کا فون آیا کے " کچھ پتہ چلا کیا؟" معمّہ خیز بات سے جی گھبرایا دوسرے لمحے میں ہی پوچھا کہ کس بات کا پتہ؟ تو انہوں نے بھی کسمسے انداز میں بتایا کہ " مہرون باجی نہیں رہیں ایسا سن رہے ہیں مگر آپ بھی تحقیق کرو۔ان کے بچے کا فون مصروف ہے باوجود کوشش کے نہیں لگ رہا ہے۔ ۔۔ لگے ہاتھوں میں فون کیا تو میرا فون اُن کے بھائی عبدالرحمن سر نے اٹھایا۔ اور تصدیق ہو گئی۔ بع ساختہ آه اور دعا زبان پر آگئی۔ *باری تعالیٰ! آخر یہ سب کیا ہو رہا ہے۔ بیشک تیری مشیت اور ارادہ تو بہتر جانتا ہے۔ تیرے فیصلے کے آگے سارے تسلیم خم ہیں۔ لیکن یہ کیا؟ کہ تو ہم میں سے ایسے لوگوں کو چن رہا ہے جنہیں ابھی رہنا چاہیے تھا۔* آج چاروں طرف ہو ہو کا ماتم ہے کسی کی ماں ، کسی کے باپ، کسی کی بہن، کسی کی بیوی، کسی کو اپنے لاڈلوں سے بچھڑنا پڑ رہا ہے.
لیکن مہرون باجی کی اچانک ایگزیکٹ نے سوچوں پر تالا لگا دیا۔ نہایت ملنسار، خوش مزاج، گفتگو کا منفرد لہجہ، انکی خوبیوں میں شامل تھا۔ اللہ بخشے بہت خوبیوں کی مالکہ تھیں مہرون باجی۔۔
اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔۔ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔ آمین
فقط۔۔ محمد مسلم کبیر۔۔
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.