باؤلی کی کھدائی کے دوران جے سی بی اچانک آگ کی لپیٹ میں ۔۔۔ دو ہلاک ، ایک زخمی

 



باؤلی کی کھدائی کے دوران جے سی بی اچانک آگ کی لپیٹ میں ۔۔۔ دو ہلاک ، ایک زخمی
 لاتور(محمد مسلم کبیر)جے سی بی کی مدد سے رات کے وقت کھیت میں
 باؤلی کھودتے ہوئے،جے سی بی اچانک آگ کے شعلوں میں لپیٹ میں آکر پھٹ گیا۔جس کی وجہ سے جے سی بی کے پرخچے اڑ گئے اور دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ یہ حادثہ احمد پور ضلع کے موضع دیوکرا علاقے میں ہوا ہے۔ہنوز اس دھماکے کی وجہ واضح نہیں ہوئی۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت پربھاکر ونایاک مر کوٹے(ساکن موضع دیوکرا،احمد پور) بابوراؤ پانڈورنگ دہیپھڑے(ساکن کولواڑی،احمد پور) کے طور پر ہوئی ہے۔عموماً موسمِ گرما میں کسان جے سی بی کی مدد سے اپنے کھیتوں میں کنویں کھدوائی کرتے ہیں۔احمد پور ضلع کے موضع کنگاؤں  سے قریب دیوکراعلاقے میں ان دنوں کنوؤں کی کھدائی کاکام شروع ہوا ہے۔پربھاکر مرکوٹے کا کنواں تقریبا 35 سے 40 فٹ گہرا کھودیا گیا تھا اور زنجیر کی مدد سے  جے سی بی باقی چٹان کو پھوڑنے کے لئے آگے بڑھ رہا تھا۔ اس وقت، پربھاکر مرکٹے اور بابوراو دھیپھڑے دونوں جے سی بی  کے پیچھے چل رہے تھے کہ اچانک جے سی بی آگ کی لپیٹ میں آ کر پھٹ گیا۔ یہ دونوں افراد جے سی بی کے شعلہ بار پرزے ان پر آ گرنے سے ہلاک ہوئے۔ڈرائیور بھگتراج نارائن ساریم (ساکن چلکھا،مدھیہ پردیش) شدید زخمی ہوگیا۔ابتدائی طبی امداد کے  لیےانہیں امباجوگائی ہسپتال پہنچایا گیا۔اسی دوران،فائر فائٹرز کو جائے وقوعہ پر طلب کیا گیا۔سب ڈویژنل پولیس آفیسر جان ڈینیئل بین،لاتورضلع پریشد کے رکن اشوک کیندرے،سابق ضلع پریشد رکن تریمبک گٹے اور کنگاوں پولیس تھانہ اسسٹنٹ انسپکٹر  شیلیش بنکواڈ نے جائے وقوع کا دورہ کرکے معائنہ کیا۔ پربھاکر مرکوٹے اور بابوراو دھیپھڑے کی اچانک موت کا واقعہ کرشنا مرکٹے کے جواب پر کینگاؤں پولیس تھانے میں درج کیا گیا۔
     ***** دو کلومیٹر تک دھماکے کی آواز ...
دیہاتی یہ کہہ رہے ہیں کہ جے سی بی کھیت میں ایک گڑھے میں گیا اور اس سے ٹکرا گیا ، جس سے دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔ جے سی بی کا دھماکہ اتنا بڑا تھا کہ آدھے کلومیٹر کے فاصلے پر جے سی بی کے پرخچے اڑ گئے۔ دیہاتیوں نے یہ بھی کہا کہ دو کلومیٹر کے فاصلے تک اس دھماکے کی آواز سنائی دی۔ پولیس دھماکے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ جلیٹن کی کانڈیوں کو چٹان پھوڑنے کے لئے کنویں میں رکھا گیا ہو۔
****** قطعی وجہ ہنوز نہ دارد ...
اس کھیت سے مہا ویترن کی بجلی کی لائنیں گزری  ہیں۔ جے سی بی نے ان بجلی کے تاروں کو چھوا ہوگا۔ ابتدائی قیاس آرائی یہ کی جاسکتی ہے کہ جے سی بی پیٹ سے پھٹ پڑا ہے۔ لیکن یقین سے کہنا ممکن نہیں ہے۔  پولیس انسپکٹر شاہیش بنکواڈ نے بتایا کہ اصل وجہ جلد ہی معلوم ہوجائے گی۔


Md.Muslim Kabir,
Latur Dist.Correspondent,
Urdu Media
9175978903/9890065959
alkabir786@gmail.com










Md.Muslim Kabir,
Latur Dist.Correspondent,
Urdu Media
9175978903/9890065959
alkabir786@gmail.com

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या