پرائمری ٹیچر لتا اوٹی نے دوسری مرتبہ پورے کئے 30 روزے

 پرائمری ٹیچر لتا اوٹی نے دوسری مرتبہ  پورے کئے 30 روزے





(سیّد غفران شولا پور)۔۔۔ ہندوستان میں ہمارے  کچھ ہم وطن بھائی بھی ماہ رمضان المبارک کے روزے رکھنے کا اہتمام کرتے ہیں۔یہی ہندوستان کی اصل طاقت ہے۔  

         ضلع احمدنگر ۔شری رام پور شہر مہاتما جیوتی با پھلے نگرپلیکا اسکول نمبر 6 میں تدریسی خدمات انجام دے رہی 56 سالہ ٹیچر لتا دتتا ترے اوٹی عرف لتا پوپٹ راؤ و اگچورے میڈم نے ہر سال کی طرح امسال بھی   رمضان کے روزے رکھے لیکِن یہ بتاتے ہوئے بے خوشی ہو رہی کے انہوں نے دوسری بار 30 روزے پورے کئے۔۔

  میڈم  27 سال  سے روزے رکھتی آ رہی ہیں لیکِن صرف 15 یا 20 ہی روزے پورے کر پاتی تھیں پچھلے سال کے پکّے اِرادہ کو پورا کرنے کے لئے اس بار اُنہوں سخت دھوپ و گرمی کے باوجود  30 روزے پورے کئے۔  لتا میڈم   کویڈ کی زد میں آئی تھی کویڈ سے  صحت یاب ہونے کے  بعد پچھلے سال بھی روزے پورے کئے تھے۔ ۔

    لتا میڈم نے ہم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روزہ رکھنے کا فائدے، سائنٹیفک ریزن اُنہیں معلوم ہے 14 گھنٹے بغیر کُچھ کھائے پیئے دن گزار نا مُشکِل ہے لیکِن جسم کی تندرستی کے لئے یہ بہت ضروری ہے۔ روزے کے وقت میرا آکسیجن لیول %98 رہا اور میری immunity بھی بڑھ گئی۔انہوںنے بتایا کہ دسوے روزے کے دن انکے والد کا انتقال ہوا لیکِن یہ اپنے ارادے پر قائم رہیں اور روزہ پورا کیا۔میڈم نے اس تعلق سے مزید معلومات دیتے ہوۓ کہا مسجد سسرال  سے قریب تھی۔ اِنکی ساس نے انہیں روزے کے تعلق سے بتایا کہ اللّٰہ سے  منّت  کے بعد انکے گھر لڑکا ہو ا  ۔ اور اُنہوں نے روزہ رکھ۔ وہی سلسلہ ابتک چلا آرہا تھا میں شروعات میں دو روزے رکھتی تھی لیکن سوچتی کے ایک بار 30 روزے پورے کروں۔آخر یہ کوشش کامیاب رہی۔

    روزے پورے کرنے میں انکے شوہر پوپٹ سر، بیٹے ڈاکٹر گنیش، بہو ڈاکٹر رچنا نے پوری تائید کی۔

   احمد نگر ضلع  شکشک بینک  کے چیئرمین سلیم خان سر نے بتایا کہ میڈم نے پچھلے سال اُن سے روزہ ٹائم ٹیبل کارڈ لیا اور کہا تھا کی آنے والے سال میں پورے روزے کرونگی ۔جو میڈم نے پورا کردکھایا اس کے لئے مبارک باد۔

    رمضان کے روزے پورے کرنے پر صدر بلدیہ شریماتی انورادھا ادک، کرن سسانے، کونسلر حاجی انجم، کونسلر ثمینہ شیخ،کونسلر زاہدہ بی ، تاراچند رندیو، سرکاری آفیسر پٹارے صاحب، كشور شندے، سیّد اسلم، دلیپ ولسکر اور اسٹاف نے مبارک باد دی ہے۔

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या