اُردو شعراء کی عالمی ڈائریکٹری" گوش بر آواز" میں محمد مسلم کبیر روشن کا شمار
لاتور(شہاب مہدی کبیر)معروف شاعر جناب مشتاق دربهنگوی کی ادارت میں شائع ہونے والی اُردو شعراء کی عالمی ڈائریکٹری" گوش بر آواز" میں لاتور کے صحافی، شاعر اور کالم نگار،محمد مسلم کبیر روشن اوسوی کا شمار ہوا ہے۔جناب مشتاق دربھنگوی نے" گوش بر آواز" میں بر صغیر کے تقریباً تمام اردو شعراء کا احاطہ کیا ہے۔
صحافی محمد مسلم کبیر ،ہندوستان کے بیشتر اُردو اخبارات کی نمائندگی کرتے ہیں۔اسی طرح مقامی ہندی اخبار" لاتور رپورٹر" کے نائب مدیر ہیں۔ اور اس اخبار میں حالات حاضرہ پر مبنی مستقل کالم" کبیر بانی" لکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ مراٹھی اخباروں میں بھی لکھتے ہیں۔ انہیں ذوق شاعری بھی ہے اور وہ شاعری کے تمام اصناف پر طبع آزمائی کرتے ہیں۔ اُن کی شاعری میں سماجی زندگی اور حالات حاضرہ کی جھلک نمایاں نظر آتی ہے۔
لاتور ضلع میں اردو کی بقاء کے لئے کوشاں محمد مسلم کبیر ،لاتور ضلع اُردو ساہتیہ پریشد اور ضلع اُردو میڈیا کے صدر ہیں۔
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.