ضلع میں کورونا کے بعد ڈینگیو بخار کا اثر۔۔ 12 مشتبہ مریض کا شمار۔۔ انتظامیہ حرکت میں۔۔

 

لاتور ضلع میں کورونا کے بعد ڈینگیو بخار کا اثر۔۔ 
12 مشتبہ مریض کا شمار۔۔ انتظامیہ حرکت میں۔۔







 
لاتور(محمد مسلم کبیر)  کورونا انفیکشن میں کمی  کا احساس ہو رہا تھا کہ اب لاتور ضلع میں ڈینگیو ، چکنگنیا کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ضلع میں ، گذشتہ ہفتے 22 میں سے 12 مشتبہ مریضوں میں مثبت ڈینگیو پائے گئے۔دیہی علاقوں میں،موضع گھنسرگاؤں میں چکنگنیا کے آٹھ کیسز پائے گئے ہیں۔ 
      لاتور میونسپل کارپوریشن نے جن علاقوں میں ڈینگیو کے مریض پائے گئے ہیں ، وہاں فوگنگ اور ابیٹنگ مہم شروع کی ہے۔پچھلے چند دنوں سے ضلع میں ہوئی بارش کی وجہ سے جابجا پانی جمع ہونے 3 مچھروں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان مچھروں کے کاٹنے سے ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔دیہی علاقوں میں ان مچھروں کے خاتمے کی مہم چلائی جارہی ہے اور جلکوٹ،اوسہ،چاپولی،گھنسرگاؤں اور دیگر دیہاتوں میں ڈینگی جیسے مریض پائے گئے ہیں۔ضلع  ملیریا آفیسر ڈاکٹر رحیم الدین شیخ کے نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ملیریا آفس کی جانب سے 6، جلکوٹ،6 چاپولی، 5 اوسا اور 1 لاتور کے مریضوں کےخون کے نمونے لے کر جانچ کے لئے بھجوائے گئے ہیں۔ گھنسرگاؤں کے9 نمونے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ان میں سے آٹھ مریضوں کے مثبت چکنگنیا احوال حاصل ہوئے ہیں۔ اس لئے گھنسرگاؤں میں ابتینگ  مہم چلانے والے محکمہ صحت کی ٹیم  اسٹاک پانی میں ایبٹٹنگ ڈالنا شروع کیا ہے۔مچھر کی پیدائش و افزائش جن مقامات سے ہوتی ہے ان اصل مقامات کو ختم کرکے دھواں چھڑکنے کے ساتھ ساتھ سوکھے دن منانے کی بھی اپیل کی جارہی ہے۔  









Md.Muslim Kabir,
Latur Dist.Correspondent,
Urdu Media
9175978903/9890065959
alkabir786@gmail.com

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या