جامعہ اکلکوا میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد141 بوتل خون کا عطیہ۔۔


جامعہ اکلکوا میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد141 بوتل خون کا عطیہ۔۔ 


 لاتور (محمد مسلم کبیر)گزشتہ ڈیڑھ سال میں کورونا وبا کے مریضوں کی تعداد اور علاج کے لئے جہاں آکسیجن اور دیگر انجیکشن کی ضرورت کو محسوس کیا گیا وہیں خون کی کمی کا احساس بھی شدّت سے ہوا۔اس کمی کو پوری کرنے کے لئے ضلع نندوربار کے انتظامیہ نے عطیہ خون دینے کے لئے سماجی اور تعلیمی اداروں اور عوام سے راست اعلان کیا گیا۔ اس اعلان پر لبّیک کہتے ہوئے کئی سماجی اور تعلیمی اداروں نے عطیہ خون کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا۔اسی طرح تحصیل آفس اکلکوا کی شراکت سے جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا افتتاح رئیس الجامعہ مولانا غلام محمد وستانوی کے ہاتھوں اور اکلکوا کے تحصیلدار جناب سچن مسکے اور ڈی وائی ایس پی ساون صاحب کی موجودگی میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر پچھلے ڈیڑھ سال سے کورونا میں اپنی جان کی بازی لگا کر طبی خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرس اور متعلقہ اسٹاف سرکاری و غیر سرکاری ملازمین کو "کویڈ واریئرز" کے اعزاز سے بھی نوازا گیا،اور اُن کی حوصلھ افزائی کی گئی۔ اس کیمپ میں الحمد للہ جامعہ کے اسٹاف اور طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور 141 ڈونرس نے اپنے خون کا عطیہ دے کر سماجی اور قومی کام میں حصہ لیا۔ ا اس موقع پر رئیس الجامعہ مولانا غلام محمد وستانوی ،مولانا محمد حذیفہ، مولانا اویس، حافظ سلیمان، تحصیلدار اکلکوا سچن مسکے صاحب ڈی وائی ایس پی ساونت صاحب، ضلع نندوربار ہاسپٹل کی ٹیم، کالج کے پرنسپل، جملہ اساتذہ اور اخلاق صاحب موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر شیخ مظفر صاحب نے کی









Md.Muslim Kabir,
Latur Dist.Correspondent,
Urdu Media
9175978903/9890065959
alkabir786@gmail.com






टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या