موسم باران کے " لاک ڈاؤن" سے لاتور ضلع کے بیشتر آبی ذخائر خشک۔۔۔۔۔ چند ذخائر میں نا قابل استعمال پانی، سب کی نظریں آسمان پر۔۔

 


موسم باران کے " لاک ڈاؤن" سے لاتور ضلع کے بیشتر آبی ذخائر خشک۔۔۔۔۔
  چند ذخائر میں نا قابل استعمال پانی، سب کی نظریں آسمان پر۔۔





 
لاتور(محمد مسلم کبیر)ضلع لاتور میں 142 آبی منصوبوں میں 2 بڑے،8 درمیانی اور 132 چھوٹے پروجیکٹس ہیں۔جن میں اس وقت صرف 19.01 فیصد پانی کا ذخیرہ موجود ہے۔بیڑ ضلع کے کیج تعلقے کے موضع دھنےگاؤں ڈیم ،جو لاتور شہر کو پانی فراہم کرتا ہے اس میں 18.13 فیصد،لوہارہ ضلع لاتور کے لوور تیرنا ڈیم میں 40.10 فیصد پانی اور دیگر آٹھ درمیانی منصوبوں میں پانی کا ذخیرہ 12.13 فیصد ہے۔پچھلے ہفتے مانجرا ڈیم میں صرف 17.88فیصد قابل استعمال پانی ذخیرہ تھا۔اس ہفتے،ڈیم میں پانی کا 17.13 فیصد ذخیرہ ہے۔ مانجرا ڈیم میں پانی ذخیرہ دن بدن کم ہورہا ہے۔  اس سال،مِرگ نِکشترا میں کچھ دن ہلکی ہلکی بارش ہوئی۔کسانوں کے مطابق اس نکشترا میں بوائی کے لحاظ سے مناسب بارش نہیں ہوئی۔اس لئے بیشتر علاقوں میں بوائی میں تاخیر ہوئی۔اس سال مریگ نکشترا  سے کسانوں کو مایوسی ہوئی۔اب ہر کسی کو ارڈرا نکشتر پر توقعات ہیں۔لیکن بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق عموماً ارڈرا نکشترا میں زیادہ بارش نہیں ہوتی۔ محکمہ موسمیات نے رواں سال بروقت اور اچھی بارش کی پیش گوئی کی تھی۔لہذا،کسانوں نے خریف موسم کے لئے تمام تیاریاں کیں۔محکمہ زراعت نے اپیل کی تھی کہ 100 ملی میٹر بارش ہونے تک بوائی نہ کریں۔لہذا، کسانوں نے مِرگ نکشترا میں کم بارش پر بوائی سے اجتناب کیا۔کچھ کاشتکاروں نے بوائی کرنے کی ہمت کی،لیکن آج وہ مشکل میں ہیں۔دوبارہ بوائی کا بحران کسانوں کو درپیش ہے۔ ارڈرا نکشتر میں اچھی بارش ہونے پر ہی کسان مشکلات سے نکل سکیں گے۔
        مانجرا ڈیم کی ذخیرہ کرنے کی گنجائش جو تینوں اضلاع بیڑ،عثمان آباد اور لاتور کے لئے بہت اہم ہے۔اس ڈیم کی گنجائش176.96 ملین مکعب میٹر ہے۔ تاہم اس وقت اس میں صرف30.318 ملین مکعب میٹر آبی ذخیرہ موجود ہے۔جس کا فیصد 17.13 ہے۔مردہ اسٹاک میں 77.448 ملین مکعب میٹر پانی۔ لوور تیرنا پروجیکٹ کی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 36.582 ملین مکعب میٹر ہے اور اس میں صرف فیصد 40.10 ذخیرہ ہے۔تاورجا،وہٹی،ریناپور ، تیرو،دیورجن،ساکول،گھرنی،مسلگا یہ آٹھ درمیانی منصوبے ہیں جو ضلع کے لئے بہت اہم ہیں۔ان آٹھ درمیانی درجے کے منصوبوں کا متوقع کارآمد پانی ذخیرہ 14.818 ملین مکعب میٹر ہے۔مگر اس وقت یہ آٹھ میڈیم پروجیکٹس میں صرف 12.13 فیصد قابل استعمال پانی کے ذخائر ہیں آٹھ درمیانی درجے کے منصوبوں میں سےلاتور کے قریب موجود آبی پروجیکٹ تاورجا خشک ہو گیا ہے جبکہ رینا پور تالاب میں وہٹی پروجیکٹ پانی کی قلت سے ختم ہوچکا ہے۔تیرو پروجیکٹ کی پانی کی فراہمی صفر ہوچکی ہے۔ضلع میں 132 چھوٹے آبی منصوبے ہیں جو دیہی علاقوں میں آب پاشی اور پینے کے پانی کے لئے اہم ہیں۔اس کا کل تخمینہ شدہ مفید پانی ذخیرہ 132.224 ملین مکعب میٹر ہے۔ جو بارش کی عدم موجودگی کا شکوہ کرتے نظر آرہے ہیں۔
Md.Muslim Kabir,
Latur Dist.Correspondent,
Urdu Media
9175978903/9890065959
alkabir786@gmail.com

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या