کانگریس عوامی مفاد،سیکولرزم اور ملک میں امن و سالمیت کے حق میں۔۔۔ امر کھانہ پورے
لاتور (محمد مسلم کبیر) کانگریس پارٹی نے ہندوستان کی تاریخ میں اپنے گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ جو اپنے خیالات اور پالیسیوں کی بنیاد پر آج بھی قائم ہے۔کانگریس عوامی مفاد،سیکولرزم اور ملک میں امن و سالمیت کے حق میں ہے۔ یہ بات مہاراشٹر پردیش کانگریس کے نو منتخب جنرل سیکریٹری امر کھانہ پورے نے آج اوسہ ضلع لاتور میں ایک پریس کانفرنس میں کہی۔
اوسہ ضلع لاتور کے متوطن اور نوجوان قائد امر کھانہ پورے نے صحافیوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک آج مسائل سے گھرا ہوا ہے۔عوام بیروزگاری، بدامنی، مہنگائی سے نالاں ہے۔تاہم مرکزی حکومت غیر سنجیدہ ہے۔اس لئے مودی حکومت کے عوامی مفاد کے مخالف فیصلوں کو عوام تک حقائق پہنچانے اور بیدار کرنے کا کام کانگریس کے اراکین اور ہمدردوں کو کرنے کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر پردیش کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے جس امید سے اُنہیں ریاستی جنرل سیکریٹری نامزد کیا ہے اس پر مکمل اترنے کی کوشش کرونگا۔ اُنہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ریاستی، ضلع اور زمینی سطح پر کانگریس کے مختلف عہدوں کے تحت تنظیمی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے اور عوامی مسائل کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ اب اس عہدے کے معرفت مسائل کی یکسوئی کرنے کی کوشش کرینگے۔
اس پریس کانفرنس میں شہر کانگریس کے صدر شیخ شکیل،تعلقہ کانگریس کے صدر یوتھ کانگریس کے صدر ہنمنت راچٹّے، یوتھ کانگریس کے ریاستی سیکریٹری راٹھوڑ، کانگریس کے قائد آدم خان پٹھان، سیّد عبد القادر، شیخ سلطان، کونسلر انگد کامبڑے، کسبے، موجود تھے۔
اس سے قبل امر کھانہ پورے کے شہر اوسہ میں آمد پر کانگریس کے تمام شعبوں کے علاوہ ولاس راؤ دیشمکھ وچار منچ کی جانب سے ایک جلوس نکالا گیا بعد ازاں ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ اس وقت ضلع کانگریس کے صدر شری شیلیہ اُ ٹگے،ایڈوکیٹ بابا صاحب گئیکواڑ،پروفیسر سدھیر پوتدار، ایڈوکیٹ شاہ نواز پٹیل، ولاس راؤ دیشمکھ وچار منچ کے صدر خوندمیر مُلّا، کونسلر ایڈوکیٹ منجوشا ہزارے،انگد کامبڑے،اور سیکڑوں کانگریس اراکین موجود تھے۔
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.