یٹا مہاراشٹر کے زیر انصرام "مشن مہا ٹی ای ٹی2021"آنلائن کلاسس کا کامیاب انعقاد۔۔۔۔ معروف صحافی شاہد لطیف، عبدالرحیم شیخ، مختار احمد کوتوال اور سید شریف کا خطاب

 

آئیٹا مہاراشٹر کے زیر انصرام "مشن مہا ٹی ای ٹی2021"آنلائن کلاسس کا کامیاب انعقاد۔۔۔۔
معروف صحافی شاہد لطیف، عبدالرحیم شیخ، مختار احمد کوتوال اور سید شریف کا خطاب



۔
لاتور(محمد مسلم کبیر) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن(آئیٹا) مہاراشٹر کی جانب سے منعقدہ "مشن مہا ٹی ای ٹی2021" کے تحت 12 اگست تا  7 ستمبر تک جاری مفت آن لائن لائیو کلاسیس سے 36 اضلاع کے ہزاروں طلباء نے استفادہ کیا۔ وہیں اب تک آئیٹا مہاراشٹر کے یو ٹیوب چینل پر مذکورہ لیکچرز کو ایک لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا اور  مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ جس سے یہ امید کی جارہی ہے کہ انشاء اللہ اس کوشش کے ثمر آور نتائج برآمد ہوں گے۔
اسی ضمن 11 ستمبر 2021 کو آن لائن  اعزازی جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا۔جس کی صدارت آئیٹا کے قومی صدر عبدالرحیم شیخ نے کی جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے روزنامہ انقلاب کے مدیر اعلیٰ شاہد لطیف،آئیٹا کے نائب صدر مختار احمد کوتوال،ریاستی صدر سید شریف موجود تھے۔
 اس موقع پر عبدالرحیم شیخ نے اپنے صدارتی خطاب میں آئیٹا مہاراشٹر کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کام کا منصوبہ بنانا اور اسے کامیابی سے ہمکنار کرنا دو علحیدہ کام ہے ہیں۔ الحمدللہ  آئیٹا مہاراشٹرنے ان دونوں کاموں کو  بحسن و خوبی انجام دیا ۔ انہوں نے اساتذہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام اساتذہ تدریس کو اپنا مشن بناکر ملک و ملت کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں۔ روزنامہ انقلاب کے چیف ایڈیٹر شاہد لطیف نے اپنے خطاب میں آئیٹا کی سرگرمیوں کو سرہاتے  ہوئے آئیٹا کو ایک وسیع النظر اور فکری تنظیم بتایا نیز انہوں آئیٹا کو تعلیمی اداروں میں فکر کی ترویج کا اہم کام انجام دینے والی تنظیم بھی قرار دیا۔  انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو ایک بڑے کارخیر پر معمور کیا گیا ہے اور اگر اساتذہ اپنی یہ ذمہ داری یاد رکھیں تو انشاءاللہ وہ سماج کے لئے نفع بخش ثابت ہوں گے۔طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں استاد کے اہم کردار پر گفتگو کرتے ہوئے موصوف نے  کہا کہ ہمارے طلباء میں سماجی شعور، ریاضی اور ٹیکنالوجی میں مہارت اور دوسری قوموں سے سبقت لے جانے کا جذبہ پیدا کرنا وقت کی انتہائی اہم ضرورت ہے۔
مختار احمد کوتوال(قومی نائب صدر، آئیٹا) نے  ریاست مہاراشٹر کی  تعلیمی صورتحال پر گفتگوکرتے ہوئے مسلمانوں میں اعلیٰ تعلیم کی کم ہوتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کیا اور اس کی وجوہات کو تلاش کرکے انہیں دور کرنے کے اقدامات کی تلقین کی۔ انہوں نے اساتذہ کو اسکول کی چاردیواریوں میں دی گئی ذمہ داریوں سے اوپر اٹھ کر سماج میں انقلاب اور طلباء کو اعلیٰ تعلیم کی جانب متحرک کرنے کی ترغیب دی۔
 سید شریف (ریاستی صدر, آئیٹا) نے مشن مہا ٹی ای ٹی کی کامیابی پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا۔اور تمام ذمہ داران اور رفقاء کو مبارکباد پیش کی۔ اور ٹیسٹ لینے کے بعد تیسرے فیز  میں مخصوص مضامین کے سلسلے میں آن لائن رہنمائی کے انعقاد کا تیقن دیا۔
پروگرام کاآغاز یا فئی احمد (نائب صدر ,آئیٹا لاتور) کی تلاوتِ قرآن سے ہوا ۔محمد عتیق شیخ(سیکرٹری آئیٹا مہاراشٹر ) نے افتتاحی کلمات میں مشن مہا ٹی ای ٹی کی منصوبہ بندی اور انعقاد پر تفصیلی روشنی ڈالی‌۔جبکہ مشن مہا ٹی ای ٹی کے کنوینر اقبال احمد انصاری (صدر آئیٹا پاتھری یونٹ) نے اس پورے مشن کی تجزیاتی رپورٹ عمدہ طریقے سے پیش کی۔
اس موقع پر تمام ریسورس پرسنس جنہوں نے اپنے آن لائن سیشن کے ذریعے طلباء کی رہنمائی کی انہیں بذریعہ ای میل سرٹیفیکیٹس دیئے گئے۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض فہیم احمد مومن  نے بحسن و خوبی انجام دیئے جبکہ نعیم خان  (رکن مشاورتی کونسل)  نے اظہارِے تشکر پیش کیا۔

Md.Muslim Kabir,
Latur Dist.Correspondent,
Urdu Media
9175978903/9890065959
alkabir786@gmail.com

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या