اسلامیہ اشاعت العلوم اکلکوا میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی زیرنگرانی دارالقضاء کا افتتاح۔۔۔

 

جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکلکوا میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی زیرنگرانی دارالقضاء کا افتتاح۔۔۔








لاتور( محمد مسلم کبیر)ملک کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکلکوا،نندور بار میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی زیرنگرانی صوبہ مہاراشٹر کے 26/ویں دارالقضاء کا قیام عمل میں آیا۔ افتتاحی اجلاس اور حلف برداری تقریب کی صدارت مولانا غلام محمد وستانوی نے فرمائی۔مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کارگزار جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈنے دور نبوی سے اب تک نظام قضاء کی تاریخ کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایاکہ اگر کسی علاقہ میں نظام قضاء نہ ہو اور مسلمان غیرشرعی تصفیہ پر مجبور ہوتے ہوں تو ظن غالب ہے کہ اس خطہ و علاقہ کے علماء و عمائدین عنداللہ ماخوذ ہوں گے۔ 
مولانا عتیق احمد بستوی کنوینر دارالقضاء کمیٹی نے اپنے خطاب میں  کہاکہ کارقضاء ایک اہم ترین دینی فریضہ ہے، مجھے خوشی ہے کہ ملک کی اس عظیم دینی درسگاہ اور اس علاقہ کے لئے دارالقضاء کا قیام عمل میں آیا۔مولانا نے فرمایا کہ اس دارالقضاء کے قیام پر صدر بورڈ محترم نے اپنی خوشی و مسرت و دعائیہ کلمات ارشاد فرمائے۔ مولانا تبریز عالم آرگنائزر دارالقضاء کمیٹی نے نظام قضاء کے قانونی و سماجی پہلو پر گفتگو کرتے ہوئے دارالقضاء کو ملک و سماج کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔مولانا حذیفہ وستانوی نے اجلاس کی نظامت فرمائی۔مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے مولانا مفتی محمد جعفر ملی قاضی شریعت اور مولانا مفتی محمد دانش  کو نائب قاضی شریعت کا حلف دلایا۔ مولانا مفتی عبیداللہ اسعدی شیخ الحدیث جامعہ عربیہ ہتھورا باندہ کی دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

Md.Muslim Kabir,
Latur Dist.Correspondent,
Urdu Media
9175978903/9890065959
alkabir786@gmail.com

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या