شیخ ارم فاطمہ کوپی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ

 شیخ ارم فاطمہ کوپی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ









لاتور ( محمد مسلم کبیر)سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی ناندیڑ نے اپنے ایک نوٹیفیکیشن مجریہ 31 /اگست کے ذریعے شیخ ارم فاطمہ کو اردو میں ان کے تحقیقی مقالے "مہارشٹرا میں اردو تنقید کا ارتقا۱۹۸۰ء کے بعد"کے  لیے انھیں ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری کا مستحق قرار دیا ہے۔شیخ ارم فاطمہ نے یہ مقالہ معروف ادیب وشاعر محقق اورناقدڈاکٹر مقبول احمد مقبول پروفیسر مہاراشٹرا اودے گری  کالج اودگیرکی نگرانی میں تحریر کیا ہے۔پروفیسر عبد الرب استاد  صدرشعبہء اردو گلبرگہ یونیورسٹی اور ڈاکٹر قاضی نوید احمد صدیقی صدر شعبہء اردومولانا آزاد کالج اورنگ آباد اس مقالے کے ایکسٹرنل ممتحن تھے۔31 /اگست کو پروفیسر  پنچشیل ایکمبیکر  انچارج ڈین فیکلٹی آف ہیومانیٹیزسوامی رامانند تیرتھ مراٹھوڑہ یونیورسٹی ناندیڑکی صدارت میں آن لائن وائوا منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر قاضی نوید احمد صدیقی نے ایکسٹرنل ممتحن کی حیثیت سے شرکت کی۔ریسرچ اسکالر نے اپنے مقالے کی غرض غایت اور اس کی اہمیت و افادیت پر اختصار کے ساتھ بہترین انداز میں روشنی ڈالی۔پروفیسر پنچشیل ایکیمبیکراور ڈاکٹر قاضی نوید احمد صدیقی  نے ارم فاطمہ کے پریزینٹیشن کو سراہا تے ہوۓ اطمینان کا اظہار کیا۔شیخ ارم فاطمہ ضلع لاتور کے ایک چھوٹے سے گاؤں نیلنگہ کی متوطن ہیں۔ ارم فاطمہ کی اس کامیابی پر کالج کے اساتذہ اور عزیز واقارب نے انھیں مبارکباد دی ہے۔

Md.Muslim Kabir,
Latur Dist.Correspondent,
Urdu Media
9175978903/9890065959

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या