محمودنواز اور سہیل نائک کونیشنل اِنوویشن ایوارڈ

 محمودنواز اور سہیل نائک کونیشنل اِنوویشن ایوارڈ








           "ضلع پریشد اردو اسکول سلگر" کے فعال وہونہار معلم محمود نوازسر اور ضلع پریشد اُردو اسکول سِدھاپور کے متحرک معلم سہیل نائک سر کو لوناولہ میں منعقد "قومی کانفرنس" میں عالمی شہرت یافتہ ماہرین تعلیم کی موجودگی میں سرفاؤ نڈیشن مہاراشٹر  کی جانب سے "نیشنل انوویشن ایوارڈ" سے نوازا گیا۔

محمود نواز کو سلگرضلع پریشد اسکول میں  Various Art Club بنا کر قلیل مدت میں اپنے طلبہ کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدارکرنے کے اپنے انوکھے طریقہ کار کو سراہاتے ہوئے یہ ایوارڈ دیا گیا اور سہیل نائک سر کو  ڈِجٹل پنکھ  اس انوکھی سرگرمی کے لیے یہ ایوارڈ سے تفویض کیا گیا۔

محمودنواز اورسہیل نائک دونوں شولاپورکی ضلع پریشد اُردو مدارس میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔دونوں صاحب ِاعزاز "خادِمانِ اُردوفورم" کے بورڈ آف  ڈائریکٹرہیں علاوہ ازیں "اُردو ٹیچرس کلب" اور"اعتماد فاونڈیشن" کے بھی فعال رُکن ہیں۔ دونوں اساتذہ ضلع سولاپور کی تعلیمی، علمی ادبی اور سماجی سرگرمیوں میں پیش پیش  رہتے ہیں۔  دونوں اساتذہ نے اپنے اپنے مدرسے کو ڈِجیٹل بنایا ہے۔ ریاستی سطح پر منعقدہونے والے اساتذہ کے تربیتی  پروگرامس میں بطور ریسورس پرسن کام کرتے رہےہیں۔ ایس۔ سی۔ آر۔ ٹی۔ پونے شعبہ اُردو کے ریاستی مجلسِ مشاورت کے رکن بھی ہیں۔

ان کی نمایاں کامیابی پرخادِمانِ اُردوفورم شولاپور، نورسوشل ویلفیر ٹرسٹ، ہندی اُردو قومی ایکتا منچ، شولاپوراُردومیڈیم ٹیچرس اسوسی ایشن شولاپور، اسٹوڈنٹس اکیڈمی اینڈ گائڈنس سینٹر،  اعتماد فاؤ نڈیشن ، اُردو ٹیچرس کلب کی طرف سے مبارکبادیاں دی گئیں۔

وقاراحمدشیخ، ڈاکٹرمحمدشفیع چوبدار،نذیر منشی، ایوب نلامندو،ناصرالدین الندکر، رفیق خان، عبدالمنان شیخ،اقبال باغبان،فیض انعامدار، زاہدعلی خان قادرحسین چوبدار، گٹ شکشن ادھی کاری اشوک بھانجے،  شکشن وستارادھی کاری اطہرپرویز دفعدار ،  ایس۔سی۔آرٹی ۔ کے صدرشعبۂ  اُردو  توصیف پرویز نے دونوں اساتذہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں صمیمِ قلب سے مبارکباد دی اورمستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या