*کامٹی میں آئیٹا نے کیا اعزازی جلسے کا انعقاد*
کامٹی: (نامہ نگار) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن (آئیٹا) ناگپور اور کامٹی یونٹس کی جانب سے مشترکہ طور پر ایم ایم ربانی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں اعزازی جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس کی صدارت مجلس منتظمہ کے سیکریٹری الطاف الرحیم صاحب نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر مجلس منتظمہ کے ٹرسٹی عبدالغفار انصاری صاحب ، جماعت اسلامی ہند کامٹی کے امیر معین الحسن صاحب اور آئیٹا مہاراشٹر کے نائب صدر ریاض الخالق صاحب موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق ایم ایم ربانی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے نئے پرنسپل جناب راجیش بنسنگے صاحب، وائس پرنسپل سید عابد حسین صاحب اور شباہت حسین صاحب کے سپروائزر مقرر کئے جانے پر اور حال ہی میں ملازمت سے سبکدوش ہونے والی ملمعہ مستقیم بانو صاحبہ کے اعزاز میں منعقدہ اس تقریب کا آغاز زاہد انور (صدر آئیٹا یونٹ کامٹی) کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ بعد ازاں آئیٹا مہاراشٹر کے نائب صدر ریاض الخالق صاحب نے آئیٹا کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ جبکہ ساجد احمد خان (ضلع صدر آئیٹا ناگپور) نے حالات حاضرہ میں اساتذہ کی ذمہ داریاں اس عنوان پر تبادلہ خیال کیا۔
اس پروگرام میں تقریباً 60 معلمین و معلمات نے شرکت کی اور سبھی نےآئیٹا کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آئیٹا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزائم ظاہرکئے۔
عبدالعلیم (سیکریٹری آئیٹا یونٹ کامٹی) نے پروگرام کی نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دیے۔اور محمد ضیاء الدین (صدرآئیٹا یونٹ ناگپور) نے اظہار تشکر پیش کیا۔اس تقریب کو کامیاب بنانے میں ناگپور اورکامٹی دونوں یونٹس کے ممبران نے اپنی خدمات پیش کیں۔ بالخصوص ناگپوری کی نائب صدر محترمہ صفیہ انجم نے اپنی بیش بہا خدمات انجام دیں نے۔
*میڈیا سیل آئیٹا مہاراشٹر*
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.