جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کے زیر اہتمام 2033 مکاتب کے مابین قرآنی کمپٹیشن
لاتور (محمد مسلم کبیر)ملک کا مایہ ناز اور مرکزی ادارہ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا، ملک بھر میں 2033مکاتب کے مابین 86 سینٹروں میں 8685 طلبہ کے درمیان قرآن ِکریم کا کمپٹیشن (مسابقہ) شروع کرنے جارہاہے،جس میں اولاً 72390 طلبہ نے داخلی مسابقات میں شرکت کی اور 8685 طلبہ منتخب ہوئے۔
اور اب 23/فروری 2022 کو منتخب طلبہ کے مابین مسابقہ کا آغاز جامعہ کی مشہور ومعروف شاخ جامعہ محمدیہ ،احمد نگر مہاراشٹر میں ہونے جارہاہے۔
اسی طرح اس مسابقے کے لیے ملک بھر میں 86سینٹر اور مرکز طے کیے گئے ہیں،جہاں اطراف واکناف کے مکاتب بسہولت شرکت کرسکیں گے،یہ قرآنی سنہری کڑی مہینے بھر مختلف جگہوں میں ماہرین قراء کی تحکیم میں جاری رہے گی۔
در اصل دورِ حاضر میں مکاتب کی ضرورت واہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے،ایک تو لاک ڈاوٴن کا مسئلہ کہ طلبہ کے لیے مدارس کا رخ کرنا مشکل ہوتا جارہاہے اور موجودہ تعلیمی پالیسی کے پیش ِنظراگر مکاتب کے نظام کو مضبوط نہیں کیا گیا تو ارتدار ہماری نسلوں میں نعوذ باللہ راج کرے گا۔انہیں تمام ضرورت کے پیش ِنظر رئیس ِجامعہ خادم القرآن مولانا غلام محمد وستانوی اور آپ کے دست وبازو اور آپ کے خوابوں کی تکمیل جامعہ کے مدیر تِنفیذی مولانا حذیفہ غلام محمد صاحب وستانوی نے اس طرف مکمل توجہ کی اور مکاتب کے ناظم مولانا جاوید صاحب بوڑکھادامت برکاتہم کواس کا مکلف کیا۔ الحمدللہ مولانا نے ان حضرات کے منشاء کے مطابق مسابقة القرآن الکریم بین المکاتب کو نہایت منظم اور کامیاب انداز میں ترتیب دیا۔
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.