علیم الدین علیم نے اپنی کتاب میں گمنام شعرا کے ساتھ انصاف کیا: جسٹس خواجہ فاروق احمد

 

علیم الدین علیم نے اپنی کتاب میں گمنام شعرا کے ساتھ انصاف کیا: جسٹس خواجہ فاروق احمد
 

بیڑ میں تذکرہ شعرائے مراٹھواڑہ جلد دوم کی شاندار رسم اجراء 
لاتور (محمد مسلم کبیر) ممبئی کے نوجوان ادیب علیم الدین علیم کی دوسری کتاب تذکرہ شعرائے مراٹھواڑہ کا افتتاح جسٹس ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد کے ہاتھوں میں آیا۔ اس تقریب میں شہر بیڑ کے معززین، دانشمند مند طبقہ اور علم دوست حضرات کی خصوصی شرکت رہی۔ یہ پروگرام مراٹھواڑہ کے بزرگ و استاد شاعر حضرت ندیم مرزا کی سرپرستی ، بیڑ کے معروف کانٹریکٹر و علم دوست شخصیت شیخ عبدالنعیم کانٹریکٹر (فرزند مولانا عبدالرحیم افسر رح) کی صدارت میں اورمہمانان خصوصی  تعلیمی رہنما اور پیپلز ایجوکیشن سوسائٹی انجینئر مشتاق احمد انصاری، معروف ادیب شاعر و افسانہ نگار ارشد صدیقی، ملیہ سینیر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر الیاس فاضل، تنظیم ترقی اردو کے بانی صدر ادیب صحافی  و شاعر حسین اختر، ملت گروپ آف اسکولس کے سکریٹری عمیر سلیم  کی خصوصی موجودگی میں تکمیل کو پہنچا۔ تذکرہ شعراء مرہٹواڑہ جلد اول کی شاندار کامیابی و مقبولیت کے بعد جلد دوم کی اجرائیہ تقریب بمکان اردو نواز دوست شیخ مختار صاحب کنٹراکٹر زمزم کالونی بیڑ عمل میں لائی گئی۔
مزید تفصیلات کے مطابق امبہ جوگائ حال مقیم ممبئی نے تذکرہ شعراء مرہٹواڑہ جلد اول کی عظیم الشان کامیابی کے بعد حلقہ اربابِ علم و ادب کو سابق کی طرح تذکرہ شعراء مرہٹواڑہ جلد دوم کی دوسری تاریخ دستاویز نذر کی. جلد اول 1950ء تک کے شعراء کے تذکرہ پر مشتمل ہے اور اس میں 400 سے زائد گمنام اور معروف شعرا کا ذکر و کلام شامل ہے۔ اور جلد دوم 1951ء سے تا حال شعراء پر مشتمل ہے.  ادب نواز اور مشفق و مہر بان والدین کے پروردہ خواجہ فاروق احمد نے اپنے بلیغ و فصاحت سے معمور خطاب سے اپنے و الدِ محترم مرحوم  خواجہ منظورالدین ایڈوکیٹ جو اپنے وقت کے زبردست شاعر و ادیب تھے ان کی یاد کو تازہ کردیا انہوں نے علیم الدین علیم کی کاوشِ جمیلہ پر روشنی ڈالتے ہوئے تاریخی دستاویز اور ضرورت پر بصیرت افروز روشنی اور ترتیب و پیشکش میں حائل دشواریوں کا تذکرہ کرتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی.معزز جسٹس فاروق احمد نے کہا کہ علیم الدین علیم نے بہت کم عمری میں ہے بڑا ادبی کام انجام دیا ہے اور تذکرہ شعرائے مراٹھواڑہ میں گمنام شعراء کے ساتھ  انصاف دینے کی کوشش کی ہے۔ بزرگ شاعر  ندیم مرزا نے اپنے مقالے میں علیم الدین علیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی عظیم الشان خدمات کو سلام پیش کیا.
اس موقعہ پر اردو دوست انجینئر مشتاق احمد انصاری،  معروف ادیب و شاعر ارشد صدیقی (نقشِ وفا) ،اردو مراٹھی کے کہنہ مشق شاعر وصی الدین پروانہ، محب اردو و غزل خواں خیز مختار کانٹریکٹر، ڈاکٹر الیاس فاضل، پرنسپل ملیہ سینیئر کالج بیڑ، ڈاکٹر شوکت اللہ حسینی ( صدر شعبہ فزکس )، ڈاکٹر عبدالانیس (صدر شعبئہ انگریزی ملیہ کالج)، عامر سلیم ممبر مہاراشٹر کرکٹ اسوشین،  پروفیسر فرید احمد نہری( صدر شعبہ اردو ملیہ کالج)، اردو غزل خواں شیخ مظہر (ٹریزرر), حسین اختر صدر تنظیم ترقی اردو، شیخ رہبر سر ( کارگزار صدر ادب اسلامی بیڑ), سید زاہد حسین (پرنسپل ،ملت اسکول) ، خطیب مصباح العابدین (اے ڈی آئی ), قاضی مخدوم (ایڈیٹر روزنامہ تعمیر سیاست)  مجتبی احمد خان(سابقہ صدر مدرس) , سجاد احمد خان(پرنسپل اندرا گاندھی جونیر کالج)،  منہاج احمد خان، نوجوان شاعر شیخ احمد ربیع ، شیخ امجد و دیگر  کی خصوصی شرکت رہی. رسمِ اجرائی کے موقعہ پر تذکرہ شعرائے مراٹھواڑہ کے مصنف علیم الدین علیم کا  گلپوشی کے ذریعہ خصوصی استقبال کیا گیا۔ نظامت کے فرائض نقیبِ ذیشان، شاعر، ادیب اور صحافی غلام ثاقب نے انجام دیئے۔

Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Correspondent ,
URDU MEDIA, 
9175978903/8208435414
alkabir786@gmail.com

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या