شولاپورکے ہزاروں مسلان سڑکوں پر _ نوپور شرما اور نوین جندال کی گرفتاری کی مانگ - شولاپور،ممہاراشٹر (عمران انعام دار

 شولاپورکے ہزاروں مسلان سڑکوں پر _ نوپور شرما اور نوین جندال کی گرفتاری کی مانگ 






 - شولاپور،ممہاراشٹر (عمران انعام دار)

 حضور صلی علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے بی جے پی کے لیڈران  نوپور شرما اور نوین جندال کی گرفتاری مانگ کو لے کر بتاریخ 10 جون کو بعد نماز جمعہ   25 سے 30 ہزارمسلمان سڑکوں پر جمع ہوئے ۔


  ایم آئی ایم کے شہر صدر فاروق شابدی کی قیادت میں   ایم آئی ایم دفتر سے ضلع کلکٹر دفتر کے پونم گیٹ تک مارچ کیا  گیا اور بی جے پی کے ترجمان نوپور شرما اور نوین جندال کو  توہین آمیز تبصرہ کرنے پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہر میں  تمام  مسلم سیاسی لیڈران  اور  دوسرے کارکنان  آپسی اختلافات کو بھول کر   سڑکوں پر نکل آئے اور رسول سے اپنی محبت ثبو ت دیا۔


 ضلع کلکٹر کو بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ بی جے پی کے دونوں لیڈروں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے

 نوپور شرما کے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں توہین آمیز رالفاظ  نے دنیا بھر میں احتجاج کو جنم دیا ہے۔  

 

 مورچے میں شامل لیڈران نے اپنے ہاتھوں میں  ترنگا کے ساتھ ساتھ  سبز پرچم اور سیاہ پرچم تھامے ہوئے تھے۔

   ہزاروں نوجوانوں کے ہجوم کو دیکھ کر پولس انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لئے زبردست حفاظتی انتظامات کئے تھے۔


  مارچ میں فاروق شابدی کے علاوہ ،شہر  قاضی مفتی امجد علی قاضی، مولانا طاہر بیگ، جمعیت علمائے اسلام کے عہدیداران، توفیق شیخ، ریاض ہنڈیکری وغیرہ شامل تھے۔

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या