سابق صدر بلدیہ مرحوم مجیب الدین پٹیل کی یاد میں طلباء کو تعلیمی وسائل تقسیم

 

سابق صدر بلدیہ مرحوم مجیب الدین پٹیل کی یاد میں طلباء کو تعلیمی وسائل تقسیم۔

==============================






 لاتور (محمد مسلم کبیر) اوسہ شہر کے سابق صدر بلدیہ اور سینئر سماجی و سیاستدان ایڈوکیٹ مرحوم محمد مجیب الدین پٹیل کے 84ویں یوم پیدائش کے موقع پر حضرت سورت شاہ اردو پرائمری/سیکنڈری اسکول اوسہ کے طلباء میں تعلیمی وسائل کی تقسیم کا پروگرام منعقد کیا گیا۔اس جلسے کی صدارت ادارے کے خزانچی حاجی حمایت پٹیل نے کی اور سابق کارپوریٹر ایڈوکیٹ محمد سمیع الدین پٹیل مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ان دونوں معززین کے ہاتھوں طلباء میں تعلیمی وسائل تقسیم کیے گئے۔
 اس موقع پر ہیڈ ماسٹر محمدشفیع الدین پٹیل اور محمدمسلم کبیر(معاون معلم) نے مرحوم ایڈوکیٹ محمد مجیب الدین پٹیل صاحب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  اُن کے سماجی اور سیاسی خدمات پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر سابق معلم عبدالغنی سر، سابق خادم جیلانی قاضی بھی موجود تھے۔
 اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں تمام تدریسی عملے نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Correspondent ,
URDU MEDIA, 
9175978903/8208435414
alkabir786@gmail.com

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या