شعبہ اُردو سوشل کالج کی تعلیمی کارکردگی ناقابل فراموش ہیں۔ ایڈوکیٹ یوسف ابراہنی
زمانے کے حسب حال ترقی کے لیے ۳۰ کمپیوٹر کے عطیے کا اعلان
شولاپور(نامہ نگار)۔ شعبہ اُردو سوشل کالج کی تعلیمی کارکردگی ناقابل فراموش ہیں اور کالج کی تعلیمی ترقی قابل دادوستائش ہے۔ بالخصوص تحقیقی شعبے میں سوشل کالج کے اردو ریسرچ سینٹرکا کا م خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ ۲ /اکتوبر مہاتما گاندھی کی یومِ ولادت اور لال بہادرشاستری کی یوم وفات پر منعقد پروگرام میں سابق ایم۔ایل۔ اے، اسلامک جمکھانا کے ٹرسٹی اور بے لوث سماجی خدمات گارمحترم ایڈوکیٹ یوسف ابراہنی نے یہ بیان دیا۔ نیز اقلیتی طالب علموں کا جدید تعلیم سے آراستہ کرنے اور جدید تکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کالج کو ۳۰ کمپیوٹر کے عطیے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی محترم سابق، اے۔ سی۔ پی۔اقبال شیخ صاحب نے مہاتما گاندھی اور لال بہادرشاستری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے دونوں کو خراجِ عقیدت پیش کہا کے ہمیں اس پرآشوب دورمیں ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی سخت ضرورت ہے۔ ملک وقوم کی بھلائی اسی میں کہ ہم ان کے نقش قدم پر چلیں۔ پروگرام کی ابتداء میں صدر شعبہ اردو اور پی۔ایچ۔ڈی ریسرچ سینٹرکے کوآرڈینٹر پروفیسرڈاکٹرمحمد شفیع چوبدارنے تمام مہمانان کا استقال کرتے ہوئےسوشل کالج بالخصوص شعبہ اردو اور پی۔ایچ ۔ ڈی۔ ریسرچ سینٹر کا تعارف کیا پیش کیا۔ کالج کے کارگزارپرنسپل ڈاکٹر اقبال تنبولی نے تمام مہمانان کو گل اور شال کا نذرانہ پیش کیا۔ اس پروگرام میں محمدعلی شیخ، فیروز وہرا، میر نثاریونس ،ایڈوکیٹ محسن شیخ، فاروق سید،ایوب نلامندواور آصف اقبال نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس مبارک موقع پر موسیٰ بھائی شیخ کی کتاب"محمدؐ صاحبانچے سنسکار" کی رسم ِ اجراء عمل میں آئی۔ کھیل کے میدان میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے طالب علموں کی تہنیتی گلپوشی کی گئی۔ کالج کے فزیکل ڈائریکٹرڈاکٹر مشتاق شیخ نے کالج کی کھیل کی میدان میں کی گئی نمایاں ترقی کا گوشوارہ پیش کیا۔ پروفیسر تسنیم وڈو نے مہانان کا تعارف پیش کیا اور ڈاکٹر غوث احمدشیخ نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ ڈاکٹرنارائنکر نے رسم شکریہ ادا کی۔ شولاپور کے نامورصحافی اور سماجی خدمتگارمحترم ایوب نلامندو نے اس پروگرام کو عملی جامہ پہنانے میں کافی اہم رول ادا کیا.
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.