بزم اردو بنگلور کی جانب سے ڈاکٹر قمر سرود کو ملکہ سخن ایوارڈ سے نوازا گیا
احمد نگر-(عابد خان) احمدنگر شہر میں اردو ادب کا ماحول سازگار بنانے کے لئے پچھلے کئی سالوں سے دامے ، درمے اور سخنے ہمیشہ ہی تیار رہنے والی شخصیت ہیں ڈاکٹر قمرسرور جو کسی نہ کسی بہانے احمدنگر شہر میں اُردو کی الگ الگ محفلوں کو سجاتی رہتی ہیں تاکہ اُردو زبان کی ترقی ہو. اردو زبان کے لئے لوگوں میں ذوق و شوق پیدا ہو. اور اردو زبان کی ترویج و ترقی ہو. ان خیالات کا اظہار بنگلور کی ادبی تنظیم بزم اردو کے سیکریٹری غفران امجد نے کیا. ڈاکٹر قمرسرور کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے سال 2024 کا ادبی ایوارڈ "ملکہ سخن " سے اُن کو نوازا گیا۔
اس موقع پر بزمِ اردو بنگلور کے زیراہتمام شاندار کل ہند اعزازی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا. جس کی صدارت محترم الحاج الله بخش آمری صاحب نے فرمائی. مہمانِ خصوصی الحاج باباجی، محمد خورشید اکرم کاملی صاحب اور محترم سید سلیم الدین صاحب موجود تھے۔ مہمان شعراء محترم عارف زماں عارف، محترم تجمل حسین زاہد ،ناز پروائی صاحبہ، الکا شرر صاحبہ، ریشماں طلعت صاحبہ، اور میزبان شعراء نے بہترین کلام سنایا ، سامعین نے بھی خوب داد و تحسین سے نوازا۔
بزمِ اردو بنگلور کی جانب سے "ملکہ سخن ایوارڈ" سے نوازے جانے پر ڈاکٹر قمرسرور نے بزم اردو کے صدر محترم اکرم الله اکرم ، سکریٹری محترم غفران امجد، اراکین بزم اور بنگلور کی باذوق سامعین کا دل سے شکریہ ادا کیا.
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.