*نیشنل اردو ہائی اسکول، پربھنی کو"مثالی اسکول" ایوارڈ*
*پر بھنی* (سید یوسف) نیشنل اردو ہائی اسکول پر بھنی کو خادمین امت ناندیڑ کی جانب سے حال ہی میں *مثالی اسکول* ایوارڈ سے نوازا گیا۔
مذکورہ ایوارڈ ناندیڑ کے نوبل فنکشن ہال میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں معزز مہمانوں کے ہاتھوں دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل اردو ہائی اسکول شہر پربھنی کے ممتاز نگر علاقے میں موجود نیشنل کیمپس میں واقع ہے ۔ جو شہر کے مشہور و معروف آزاد ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انصرام چلتا ہے۔جس کے فاؤنڈر سکریٹری ماہر تعلیم الحاج علی شاہ خان سر ہیں۔اور صدرِ سوسائٹی الحاج عمران خان سر ہیں جبکہ اسکول کی صدر معلمہ محترمہ عائشہ کوثر خان ہیں جو کہ (M.Sc., M.ed, M.Phil
ہیں۔جنہیں تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کے لیے 2012 میں حکومت مہاراشٹرا کی جانب سے اردو ساہتیہ اکادمی کا ایوارڈ دیا گیا۔اور اسی طرح انہیں ریاستی سطح کے سنجیونی شکشک گورو پرسکار سے بھی نوازا جا چکا ہے۔جب کہ 2018 میں بیسٹ ہیڈ مسٹریس آف دی ایئرکا ایوارڈ بھی انہیں تفویض کیاجا چکا ہے۔
اسی طرح اسکول کا اسٹاف بھی اعلی تعلیم یافتہ اور اپنے اپنے مضمون میں ماہر ہونے کے علاوہ اپنی ذمہ داری کو بحسن وخوبی انجام دینے کے لیے اپنے آپ کو ڈیڈیکیٹ (وقف) کیے ہوئے ہے۔
اسکول کی علیشان دو منزلا دیدہ زیب عمارت ہے۔ جہاں پر عمدہ سطح کا انفراسٹرکچرہے۔ جہاں طلباء کو تمامتر سہولیات دستیاب ہیں۔اسکول کے قریب ہی وسیع کھیل کا میدان ہے۔اسی طرح لائبریری، سائنس لیب (تجربہ گاہ)،ای لرننگ کا خصوصی نظم بھی ہے۔
نیشنل اردو ہائی اسکول معیاری عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم اور طلباء کی خصوصی تربیت کے لیے جانا جاتا ہے۔
اسکول میں یومِ اردو، یومِ سائنس، یومِ ریاضی، یومِ مراٹھی، یومِ تعلیم، یومِ اساتذہ جوش و خروش سے منائے جاتے ہیں۔اور یومِ آزادی، یومِ جمہوریہ اپنے منفرد انداز سے منانے کے لیے نیشنل اردو ہائی اسکول مشہور ہے۔
سالانہ ثقافتی پروگرام کے علاوہ اسکول ھذا میں فوڈ اینڈ فن میلا (کھری کمائی) ، توشائے اطفال (ڈبہ پارٹی), سائنس ایگزیبیشن، سالانہ کھیل کے مقابلے اور جماعت دہم کے طلباء کے لئےپروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اسی طرح کلاس مونیٹر س کے لیے جمہوری طرز پر انتخابات منعقد کئے جاتے ہیں۔جس میں بیلٹ پیپر اور ای وی ایم مشین دونوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں (शालेय मंत्रिमंडल का गठन भी किया जाता है) ۔ طلباء کو فطرت اور تاریخ سے ہم آہنگ کرنے کے لئے مختلف مقامات کی تعلیمی سیر کرائی جاتی ہے۔
اسی طرح نیشنل اردو ہائی اسکول کے طلباء و طالبات تعلقہ و ضلع سطحی دیگر مقابلہ جات میں حصہ لے کر اپنا لوہا منواتے ہیں۔ جن میں کھیل کے مقابلہ جات ، سائنس ایگزیبیشن، نعت پاک، تقریری، تحریری، اور کوئیز مقابلہ جات اورمعہد ملت مالیگاؤں کی جانب سے منعقد ہونے والے امتحان دینیات قابل ذکر ہیں۔
علاوہ ازیں ہرسال "آزاد ڈرائنگ ورنگ بھرو مقابلہ جات" کا کامیاب انعقاد عمل میں آتا ہے جس میں دیگر سینکڑوں اسکولوں کے ہزاروں طلباء شریک ہوتے ہیں ۔جس سے طلباء و طالبات کی فنی صلاحیتوں کو آبیاری مل رہی ہے۔
نیشنل اردو ہائی اسکول کے طلباء و طالبات جماعت پنجم اور ہشتم کے اسکالرشپ امتحانات، پربھنی ٹیلینٹ سرچ امتحان (PTSE) مہاراشٹر ٹیلنٹ سرچ امتحان ( MTSE), نیشنل ٹیلنٹ سرچ امتحان (NTSE) اورایلیمنٹری، انٹرمیڈیٹ امتحانات میں بھی بڑی تعداد میں شریک ہوکر الحمدللہ نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔
ایس ایس سی بورڈ امتحان کے شاندار نتائج (جن میں اکثر صد فیصد نتائج) کی اسکول کی اپنی منفرد شاندار روایت ہے۔
اس طرح نیشنل اردو ہائی اسکول پر بھنی محترم علی شاہ خان سر کی سرپرستی، عمران خان سر کی رہنمائی اور محترمہ عائشہ کوثر خان کی فعل قیادت میں پچھلے دو دہائیوں سے ملت کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
نیشنل اردو ہائی اسکول پربھنی کی مذکورہ بالا تمام کارکردگیوں کو دیکھتے ہوئے۔خادمین امت ناندیڑ ر کی جانب سے *مثالی اسکول* کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔جس پر تعلیمی حلقے میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اسکول انتظامیہ،صدر معلمہ اور اساتذہ کو مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے۔
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.