لاتور میں رمڈیسیور کی کالا بازاری کرنے والے تین خاطیوں کی گرفتاری۔۔دو رمڈیسیور ضبط

 

لاتور میں رمڈیسیور کی کالا بازاری کرنے والے تین خاطیوں  کی گرفتاری۔۔

دو رمڈیسیور ضبط






لاتور(محمد مسلم کبیر) لاتور پولیس سپرنٹنڈنٹ نکھل پنگلے کو یہ اطلاع
 ملنے کے بعد موجودہ کوویڈ 19 تشویشناک صورتحال میں کچھ لوگ لاتور شہر میں بلیک مارکیٹنگ ریمیڈیسیور انجیکشن  کی بلیک مارکیٹنگ کر رہے ہیں۔اُن اشخاصکے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا
 اس سلسلے میں ، سپرنٹنڈنٹ پولیس شری نکھیل پنگلے ، اپر سپریٹنڈنٹ پولیس شری ہمت جادھو ڈی وائی ایس پی شری جتیندر جگداڈے کی رہنمائی میں ، لوکل کرائم برانچ انسپکٹر پولیس شری گجانن بھاتلونڈے کی سربراہی میں،پولیس ان خاطیوں کی تلاش میں رہی۔جو چند دنوں سے ریمیڈسیور انجیکشن کو بلیک مارکیٹنگ کررہی ہیں۔
 شاہو چوک سے آگے امبیڈکر چوک کے قریب مقامی کرائم برانچ پولیس آفیسر انگد کوٹواڈ،سمپٹ پھڈ، سدھیر کولسور،بالاجی جادھو،نانا بھونگ،نام دیو پاٹل اور فوڈ اینڈ ڈرگ ڈیپارٹمنٹ ڈرگ انسپکٹر شری سچن بگڑ کی ٹیم نے انیکٹ مادھاو تلنگے (20 )
اومکار بھگوان شیلکے (26) اور ایک ملزم کو تحویل میں لیا۔ 
پولیس نے ان کے پاس سے 10،200 روپے مالیت کے دو ریمیڈیسور انجیکشن اور 20،000 روپے مالیت کے دو موبائل فون قبضے میں لے لئے ہیں۔
 ملزم احتیاطی تدابیر کے یہ دو انجیکشن ضرورت مندوں کو فی کس 25،000 روپے قیمت پر فروخت کرنے والے تھے۔ ان تینوں ملزموں کے خلاف ویویکاند پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعات 420، 188،34 اور متعدی بیماریوں کے کنٹرول ایکٹ کے سیکشن 26 ، سیکشن 26 ڈرگ پرائس کنٹرول آرڈر 2013 ، اور 1940 ایکٹ کے ڈرگ اینڈ کاسمیٹکس کے سیکشن 18 سی 27 کے تحت جرم درج کیا گیا ہے۔
 کورونا جیسی تشویشناک صورتحال میں ، ضلع لاتور کے پولیس محکمہ کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی ادویات کو بلیک مارکیٹ میں یہ زائد قیمت میں فروخت نہ کرے۔

Md.Muslim Kabir,
Latur Dist.Correspondent,
Urdu Media
9175978903/9890065959
alkabir786@gmail.com

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या