قومی یوم تعلیم 2021 کے موقع پر آئیٹا پربھنی کی جانب سے
*بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد آن لائن کوئز2021 کا انعقاد*
پربھنی (نامہ نگار)
آزاد بھارت کے پہلے وزیر تعلیم، عظیم مجاہد آزادی اور معروف ماہر تعلیم بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن ( آئیٹا ) پربھنی نے اپنی حسب سابقہ روایت کو برقراررکھتے ہوئے امسال بھی الحمداللہ "بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد آن لائن کوئز" (اردو اور مراٹھی زبان میں) منعقد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہر سال 11 نومبر کو پورے ملک میں قومی یوم تعلیم منایا جاتا ہے۔ اس ضمن میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد عمل میں آتا ہے۔ اس موقع پر آئیٹا پربھنی کی جانب سے "بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد آن لائن کوئز 2021" کا انعقاد کیا گیا ہے تا کہ طلباء و طالبات ملک کے عظیم رہنما مولانا آزاد کی کارکردگی ، ملک کی آزادی میں انہوں نے دی قربانیاں اور ان کی ہمہ جہت شخصیت سے اچھی طرح واقف ہوں اور مزید یہ کہ اس سے تحریک پاکر ہمارے طلباء و طالبات، اپنے اندر قائدانہ صلاحیت پیدا کریں اورملک عزیز بھارت کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکیں۔
اس آن لائن کوئز میں تمام ہی طلباء و طالبات شریک ہو سکتے ہیں۔ جس میں مولانا آزاد کی سوانح پر 30 معروضی سوالات دیے گئے ہیں۔ 40 فیصد سے زائد نمبرات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو دیدہ زیب ای-سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔ اس آن لائن کوئز میں11 تا 15 نومبر تک طلباء شریک ہو سکتے ہیں۔
تمام اساتذہ مذکورہ کوئز میں اپنے اپنے اسکولوں کے زیادہ سے زیادہ طلباء کی شرکت کو یقینی بنائیں۔ اس طرح کی اپیل آئیٹا پربھنی کے ذمہ داران نے کی ہے۔
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.