حضرت مہدی موعودؑ کے یوم ولادت پر ریاست میں اختیاری تعطیل دینے کا مطالبہ
لاتور (محمد مسلم کبیر)قوم مہدویہ کے امام سیدمحمدجونپوری مہدی موعودؑ کے یوم ولادت کے موقع پر ریاست مہاراشٹر میں ہر سال ۱۴/جمادی الاول کو ریاست مہاراشٹر میں تعطیل اختیاری کا اعلان کیا جائے۔یہ مطالبہ ایل ایم ایم گروپ کے بانی صدر ڈاکٹر سید علی دلاور نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو مرسلہ یادداشت کے ذریعے کیا ہے۔
اس ضمن میں وزیراعلیٰ آفس کو ۲۸/اگست ۲۰۱۸ اور ۲۹/اکتوبر ۲۰۲۰ کو ای میل کے ذریعے خطوط ارسال کیے ہیں جو اس سے قبل ۲۸/جولائی ۲۰۱۸ اور ۲۵/اگست ۲۰۲۰ کو بھیجے گئے تھے۔ ایل ایم ایم گروپ نے مہاراشٹر کے چیف منسٹر اُدھو ٹھاکرے سے درخواست کی ہے کہ امامنا حضرت سید محمد مہدی موعودؑ کے یوم ولادت پر ریاست مہاراشٹر میں تعطیل اختیاری کا اعلان کریں۔اپنے مراسلے میں کہاہے کہ حضرت مہدی موعود علیہ السلام،اللہ کے خلیفہ اور پیغمبراسلام خاتم النبین حضرت محمدﷺ کے پیروکارتھے۔ تاہم ان کی یوم ولادت اسلامی کیلنڈر کے مطابق ہر سال ۱۴/جمادی الاول کو اختیاری تعطیل کے طور پر دی جانی چاہیے۔ امامنا مہدی موعودعلیہ السلام کی ولادت ۱۴/جمادی الاول ۸۴۷ ہجری(۱۴۴۳)بروز پیر جونپور،اتر پردیش،ہندوستان میں ہوئی۔ان کا سلسلہ نسب حضرت علی ؓاور حضرتہ بی بی فاطمہؓ سے ملتا ہے۔آپ کی وفات۹۱۰ھ(۱۵۰۶ء)میں ۶۳سال کی عمر میں فرح مبارک،افغانستان میں ہوئی۔حضرت سید محمد جونپوری امامنا مہدی موعود علیہ السلام کے مصدقین مہدوی مسلم کہلاتے ہیں۔مہاراشٹر سمیت ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں مسلم مہدوی برادری کثرت سے آباد ہے
۔مہدوی مسلمان مغربی ممالک جیسے سعودی عرب،خلیج،پاکستان،افغانستان،
Md.Muslim Kabir,
Latur Dist.Correspondent,
Urdu Media
9175978903/9890065959
alkabir786@gmail.com
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.