خادمانِ اردو فورم، سولاپور کی جانب سے یومِ ترغیب مطالعہ کا کامیاب انعقاد۔۔ 45 طلبہ کی کمپیوٹر آنلائن امتحان میں شرکت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 


خادمانِ اردو فورم، سولاپور کی جانب سے یومِ ترغیب مطالعہ کا کامیاب انعقاد۔۔ 
45 طلبہ کی کمپیوٹر آنلائن امتحان میں شرکت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



۔
لاتور(محمد مسلم کبیر) ہندوستان کے سابق صدر اور بھارت رتن ڈاکٹر۔ اے پی جے عبدالکلام کےجنم دن کے موقع پر ہر سال یومِ ترغیب مطالعہ منایا جاتا ہے۔ اس کا جواز پیش کرتے ہوئے،خادمانِ  اردو فورم، سولاپور نے امسال منفرد انداز سے آرکڈ انجنیئرنگ کالج سولاپور میں نویں جماعت کے طلبہ  کے لیے ایک انٹر اسکول آن لائن ٹیسٹ کا اہتمام کیا۔اس میں شہر کے اردو میڈیم کے مختلف اسکولوں کے کل 45 طلبہ نے حصہ لیا اور اپنا آن لائن ٹیسٹ دیا۔
آن لائن ٹسٹ کے بعد جو نتیجہ آیا طلبہ کو انچارج پرنسپل ڈاکٹر۔ وپل باغ، پروفیسر اختر ندف، فورم کے چیئرمین وقار احمد شیخ، سیکرٹری ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار، ناصر الدین الندکر، اقبال باغبان، عبدالمنّان شیخ، رفیق خان، سراج بیجاپورے کی موجودگی میں انعامات سے نوازا گیا۔
مقابلے میں شریک تمام طلبہ کو فورم کی جانب سے آرکڈ انجنیئرنگ کالج سولاپور تک  آمد و رفت کا نظم کیا گیا۔بس کو کارپوریٹر ریاض خرادی اور ارباز خرادی نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر فورم کے خزانچی نذیر منشی، شکیل قادری وغیرہ موجود تھے۔
 جلسہ تقسیمِ انعامات کا آغاز نصیر الدین الندکر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ بعدازاں ڈاکٹرشفیع چوبدار نے یومِ ترغیبِ مطالعہ کے  مقاصد انعقاد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے MPSC، UPSC اور CET اور سرکاری ملازمتوں کے لیے دیگر امتحانات صرف آن لائن طریقے سےامتحان ہوتےہیں۔اس مقابلے کی وجہ سے آگے طلبہ کے لیے بہت آسانیاں پیدا ہو سکتی ہیں ۔ فورم اسی لیے ایسے مقابلے منعقد کرکے طلبہ میں تعلیمی بیداری پیدا کر رہا ہے۔
ڈاکٹر وپل باغ نے  پہلی بار  کمپیوٹر پر آن لائن امتحان دینے آیے تمام طلبہ  کو مبارکباد دیتے ہوئے  کہا کہ کمپیوٹر ہماری زندگی کا ایک اہم جز بن گیا ہے اس کے بغیرآپ آن لائن کچھ نہیں کر سکتے۔ یہ آپ کا پہلا آن لائن امتحان تھا جو آپ کے لیے مشعل راہ ہے ۔جو طلبہ  مسابقتی امتحان میں کامیاب ہویے اُن کو کالج کی جانب سے مبارک باد پیش کرتا ہوں  ۔
اپنے صدارتی خطاب میں فورم کے چیرمین وقار احمد شیخ نے کہا کہ اردو میڈیم کے طلبہ کو جو بھی مسائل درپیش ہیں ان کے حل کے لیے فورم ہمیشہ مختلف پروگرام منعقد کرتا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر اختر نداف، وجاہت سرنے بھی طلبہ کو مفید و گراں قدر مشورے دیے۔ طلبہ کی جانب سے  نعمان شیخ اور آرکڈ کی طالبہ بی بی فاطمہ بیجاپورے نے طلبہ نے بھی اس مقابلے کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔قدر رہنمائی فراہم کی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے آرکڈ کالج پروفیسراختر نداف، اقبال باغبان، نزہت شیخ، بھاگوان لوکھنڈے، ساجد باغبان نے کوشش کی۔
آن لائن ٹسٹ میں انعامات حاصل کرنے والے طلبہ  پہلا انعام ٹیب - استاد انعم صدیق مختار (سرسید احمد خان اردو ہائی اسکول)، دوسرا انعام اسمارٹ فون - نلا مندو ریحان محمد عثمان (سوشل ہائی سکول)، تیسرا نقد ₹ 1500/- شیخ نازنین۔ سلام (سرسید احمد خان اردو ہائی سکول)۔  تشجیعی انعامات:  جاگیردار محمد سعد سمیر (سوشل ہائی اسکول)، نگہبان نازیہ عارف (سرسید احمد خان اردو ہائی اسکول)، شیخ حسنہ ضمیر (سرسید احمد خان اردو ہائی اسکول)، شیخ محمد  نعمان افروز (پانگل ہائی اسکول)، شاہ پورے عائشہ سلیم (مہترے ہائی اسکول)، مومن بی بی فاطمہ شوکت علی (اردو سیکنڈری اسکول، مندروپ)، پٹیل محمد شکیب یوسف (پروگریسیو ہائی ا سکول)، شیخ سعدیہ عبدالستار (سوشل ہائی اسکول)، قاضی ثانیہ صلاح الدین (اردو سیکنڈری اسکول، مندروپ)، شیخ الفیہ سیفن (مہترے ہائی اسکول)۔
جلسہ کی نظامت عبدالمنّان شیخ اور  اقبال باغبان  ہدیہ تشکّر پیش کیا۔


Md.Muslim Kabir,
Latur Dist.Correspondent,
Urdu Media
9175978903/9890065959
alkabir786@gmail.com

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या