ریاستی حکومت کی جانب سے میڈیکل ایجوکیشن میں داخلے کی راہ ہموار۔۔۔۔ سابق وزیر سنبھاجی پاٹل نیلنگیکر کی کامیاب مساعی۔۔

 

ریاستی حکومت کی جانب سے میڈیکل ایجوکیشن میں داخلے کی راہ ہموار۔۔۔۔
 سابق وزیر سنبھاجی پاٹل نیلنگیکر کی کامیاب مساعی۔۔







 
 لاتور(محمد مسلم کبیر)میڈیکل ایجوکیشن میں داخلے لازمی نیٹ امتحان کا نتیجے  کے ڈیڑھ مہینہ ہو گیا ،تاہم ریاستی حکومت کی جانب سے میڈیکل تعلیم کے لیے داخلہ کا عمل شروع نہیں کیا گیا ہے۔  وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر امیت دیشمکھ کو  سابق وزیر سنبھاجی پاٹل نیلنگیکر نے 24 دسمبر کو  ایک خط کے ذریعے حکومت کی توجہ مبذول کرائی تھی۔ لہٰذا سابق وزیر نیلنگیکر کے خط کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت نے طبی تعلیم میں داخلہ کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔
 میڈیکل کی تعلیم کے لئے درکار نیٹ امتحان کے نتائج کا اعلان ڈیڑھ ماہ قبل کیا جا چکا ہے۔تاہم سپریم کورٹ میں عرضی داخل ہونے کے بعد ریاستی حکومت نے میڈیکل ایجوکیشن میں داخلے کا عمل شروع نہیں کیا تھا۔اس درخواست پر عدالت میں  سماعت 6 جنوری 2022 کو مقرر ہے۔اگرچہ درخواست دائر کر دی گئی ہے تاہم سپریم کورٹ نے داخلوں کے عمل کے آغاز سمیت میرٹ لسٹ کے عمل کو مکمل کرنے پر روک نہیں لگائی۔اس بات کا اظہار سابق وزیر نلنگیکر نے اپنے خط کے ذریعے کر کے  مطالبہ کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر امیت دیشمکھ کے ساتھ طلباء کا وقت  اور تعلیم کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے میڈیکل ایجوکیشن میں داخلہ کا عمل شروع کیا جائے۔سابق وزیر سمبھاجی راؤ پاٹل نیلنگیکر نے نشاندہی کی تھی کہ گجرات، کرناٹک، کیرالہ اور ملک کی دیگر ریاستوں نے داخلہ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ مطالبہ ہے کہ اس عمل کو فوری طور پر شروع کیا جائے کیونکہ اس سے طلبہ کا ایک سے ڈیڑھ ماہ کا وقت بچ جائے گا۔
 سابق وزیرسنبھاجی پاٹل نیلنگیکر  24 دسمبر کے خط کا ریاستی حکومت کی طرف سے فوری جواب موصول ہوا ہے۔میڈیکل ایجوکیشن میں داخلہ کا عمل شروع کر دیا گیااور اس سلسلے میں اسٹیٹ کامن ایڈمیشن سیل کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔اس کے مطابق طلباء 30 دسمبر سے 5 جنوری کے درمیان آن لائن رجسٹریشن کر سکیں گے اور رجسٹریشن فیس ادا کر سکیں گے۔ طلباء کو 3 دسمبر سے 6 جنوری کے درمیان داخلے کے عمل سے متعلق مطلوبہ دستاویزات پورٹل پر اپ لوڈ کرنے ہوں گے۔8 جنوری کو رجسٹرڈ طلباء کی میرٹ لسٹ کا اعلان کیا جائے گا۔سابق وزیر نیلنگیکر کے مطالبے پر داخلہ کا عمل شروع ہوا، طلباء کے ساتھ والدین نے سابق وزیر سے ملاقات کر کے ہدیہ تشکر پیش کیا۔ 

Md.Muslim Kabir,
Latur Dist.Correspondent,
Urdu Media
9175978903/9890065959
alkabir786@gmail.com

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या