شہر ناندیڑ و شاہ پور تعلقہ دیگلور میں جمعیۃ علماء کاجلسہ ا صلاح معاشرہ
شادیوں میں بےجا اسراف اورخرافات سے بچنے کی تاکید۔
ماء کرام کا اظہار خیال
ناندیڑ ۔20؍ جنوری 2022 ( پریس ریلیز ) مسلمانوں کو تعلیمات نبوی ﷺ سے واقف کرانے ایمان سوز اور عاقبت کو بر باد کرنے والی سماجی برائیو ں و دیگر منکرات کے سدباب کے لئے جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی نگرانی میں گذشتہ تقریبا دو مہینوں سے پوری ریاست میں اصلاح معاشرہ و سیرت النبی ﷺ کے پروگرام جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی ہدایت کے مطابق منعقد کئے جا رہے ہیں اور اسے تحریک بناکر کام کیا جا رہا ہےاسی ضمن میں گذشتہ دنوں شہر ناندیڑ اور اس کے مختلف تعلقوں شاہ پور دیگلور وغیرہ میںجلسہ اصلاح معاشرہ کا انعقاد عمل میں آیا جس میںجمعیۃعلماء تعلقہ دیگلور کے ذمہ داران مفتی احمد خان صاحب،مفتی رفیق صاحب، مفتی موسی صاحب، حافظ اکبر صاحب نے اپنے بیانات میں اصلاح معاشرہ وسیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر تفصیلی روشنی ڈالی، شادیوں میں بےجا اصراف اورخرافات سے بچنے کی تاکیدکی، اور کہا کہ اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت پرخصوصی توجہ کی شدید ضرورت ہے، جمعیۃ علماء کی کارکردگی، خدمات،اغراض ومقاصد اور آج کے حالات میں جمعیۃسے مربوط رہنے کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔
دوسر اپرگرام مسجد صالحین حضرت پیر برہان نگر میں جمعیۃ علماء شہر ناندیڑ کے زیراہتمام بعنوان اصلاح معاشرہ و سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زیر صدارت مولانا اظہر صاحب اشاعتی منعقد کیا گیاجس کا آغاز سیداکرم بن حافظ سید مبین (متعلم درجہ حفظ مکتب مسجد صالحین) کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مکتب مسجد صالحین کے ایک طالب علم شیخ حسان بن شیخ غلام نبی نےرسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اس موقع پر مولانا مفتی خالد شاکر صاحب قاسمی (امام و خطیب مسجد خواجگان، نظام کالونی))مولانا سید آصف صاحب ندوی (صدر جمعیۃ علماء شہر ناندیڑ)، مفتی اعظم صاحب قاسمی(ناظم مدرسہ معہد الابرار) مولانا امجد صاحب اشاعتی (امام و خطیب مسجد آمنہ، ثناء کالونی) اورمولانا اظہر صاحب اشاعتی (امام و خطیب مسجد صالحین) کے روح پرور و ایمان افروز خطابات ہوئے ہوئے،آخر میں حضرت مولانا مفتی خالد شاکر صاحب قاسمی کی پرسوز دعا پر اجلاس کااختتام ہوا۔
تیسرا پرو گرام انور فنکشن ہال محبوبیہ کالونی عیدگاہ روڈ ناندیڑ میں جمعیۃ علماء شہر ناندیڑ کے زیراہتمام خواتین اسلام کے لیے بعنوان اصلاح معاشرہ و سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کیا گیاجس کا آغاز حافظ محمد بلال الدین کیتلاوت کلام پاک سے ہوا بعدہ مکتب اصلاح الاعمال کے : طالب علم عبدالرافع نےانتہائی ترنم اور دلکش آواز میں رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پ مولانا ارشد صاحب ندوی( امام و خطیب مسجد محب اللہ )نے اصلاح معاشرہ میں خواتین کا کردار کے عنوان پر بیان فرمایا جس میں موصوف نے خواتین کو بیدار ہونے، اور بدلتے ہوئے حالات میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ مولانا سید آصف ندوی صدر جمعیۃعلماء ناندیڑ نے اختتامی خطاب فرمایا، آخر میں قاری احمد صاحب کی پرسوز دعا پر اجلاس کااختتام ہوا۔ اجلاس میں خواتین کے علاوہ مرد حضرات کی بھی ایک کثیر تعداد موجود تھی جس میں جمعیۃعلماء شہر ناندیڑ کے معزز اراکین ، عقیل احمد سر، وسیم صاحب، عبدالستار عرف بابو صاحب، عبدالغفار صاحب، جاوید صاحب وغیرہ احباب موجود تھے،نظامت کے فرائض حافظ بلال الدین نے بحسن وخوبی انجام دیئے۔
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.