قاضی فہد کو بیسٹ انفارمیشن آفیسر کا ایوارڈ تفویض
لاتور (محمد مسلم کبیر) عثمان آباد ضلع کے انفارمیشن آفیسر قاضی یاسر الدین فہد ولد قاضی مخدوم کو کو یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیر رابطہ و وزیر صحت ڈاکٹر تاناجی ساونت کے ہاتھوں بیسٹ انفارمیشن آفیسر کا ایوارڈ تفویض کیا گیا مذکورہ ایوارڈ ریاست مہاراشٹر کے محکمہ محصول و محکمہ جنگلات کی جانب سے توصیف نامہ پر مشتمل ہے جس میں عوام اور محکمہ اطلاعات ونشریات و دیگر انتظامی و سرکاری محکموں میں بہتر تال میل رکھنے پر ستائش کی گئی ہے اس موقع پر ضلع کلکٹر ڈاکٹر سچن اومباسے، ضلع پریشد چیف آفیسر راہل گپتا ،ضلع پولیس سپریڈنٹ اتل کلکرنی، ریسیڈینشیل ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر مہیندر کمار کانبڑے وغیرہ نے قاضی فہد کو مبارکباد پیش کی۔واضح ہو قاضی فہد روزنامہ تعمیر کے مدیر قاضی مخدوم کے فرزند ہیں اور انہیں صحافتی حلقوں کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ لاتور ضلع اُردو میڈیا کے محمد مسلم کبیر ، مظہر پٹیل، یونس خان سر نے بھی عثمان آباد ضلع کے انفارمیشن آفیسر فہد قاضی صاحب کو مبارکباد پیش کی ہے۔
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.