لاتور ضلع اُردو میڈیا کے محمد مسلم کبیر کو "ٹی ایم جی پیس ایمبیسیڈر ائکونک ایوارڈز"کا اعلان ۔۔


لاتور ضلع اُردو میڈیا کے محمد مسلم کبیر کو "ٹی ایم جی پیس ایمبیسیڈر ائکونک ایوارڈز"کا اعلان ۔۔



لاتور(نمائندہ) لوک گورو راشٹریہ اکاتمتا پریشد ،ممبئی اور ٹی ایم جی کریشن ممبئی کی جانب سے گزشتہ پانچ برسوں سے مختلف شعبہ حیات میں گراں قدر خدمات اور کارنامے انجام دینے والے اشخاص کو ریاستی/ قومی سطح پر" ٹی ایم جی پیس ایمبیسیڈر ائکونک ایوارڈز" سے نوازا جاتا ہے۔ امسال لاتور ضلع اُردو میڈیا کے محمد مسلم کبیر کو اُن کے صحافتی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں قومی سطح کا "ٹی ایم جی پیس ایمبیسیڈر ائکونک ایوارڈ" کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ممبئی مراٹھی پترکار سنگھ،پترکار بھون،دوسری منزل،آزاد میدان، مہا نگر پاليكا روڈ،سی ایس ٹی ممبئی میں 04 فروری 2024 کو صبح 10:30 بجے ایک باوقار تقریب میں پیش کیا جاے گا۔اس موقع پر دیویندر بھجبل (ڈائریکٹر ،انفارمیشن ڈپارٹمنٹ،حکومت مہاراشٹر)،جینت واڑکر(مراٹھی فلمی اداکار)،سنیتا ناشککر(پولیس سپرنٹنڈنٹ ممبئی)،موہن بڑ گوجر(صدر،آئیکون فاونڈیشن انڈیا)اور کئی سرکردہ مہمانانِ خصوصی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
     معروف صحافی محمد مسلم کبیر کو اُن کے صحافتی، ادبی،سماجی اور تعلیمی خدمات اور گراں قدر کارناموں کے اعتراف میں اس سے قبل حکومت مہاراشٹر، سولاپور ضلع مراٹھی پترکار سنگھ،منوگت پرتشٹھان،خادمان اُمتِ ٹرسٹ،مہاراشر راجیہ اُردو شکشک سنگھٹنا، مہاراشٹر اُردو ساہتیہ پریشد،لاتور رپورٹر کا کارنامہ حیات ایوارڈ، شہید ٹیپو سلطان صحافتی ایوارڈ، سے نواز کر تہنیت پیش کی گئی ہے۔


Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Correspondent ,
URDU MEDIA, 
9175978903/8208435414
alkabir786@gmail.com

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या