سولاپور شہر باغبان جمعیت سٹی ٹرسٹ کی جانب سےحاجی مشتاق چودھری کا استقبال
سولاپور(نامہ نگار)۔ سولاپور شہر باغبان جمعیت سٹی ٹرسٹ کی جانب سے سولاپور زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی کے نو منتخب ڈائریکٹر حاجی مشتاق چودھری کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت سولاپور شہر باغبان جمعیت کے صدر ڈاکٹر منصور دلال نے کی۔
ابتدا میں ڈاکٹر منصور دلال نے حاجی مشتاق چودھری کی جانب سے اب تک انجام دی گئی سماجی خدمات کو سراہا اور مستقبل میں بھی ان سے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کی توقع ظاہر کی۔ اس موقع پر نصیر احمد خلیفہ، ایڈوکیٹ رفیق باغبان، راجہ باغبان، مولابخش تُلجاپورے، محمد اقبال دلال، الطاف لمبو والے، امتیاز دلال، فیاض باغبان، مشتاق باغبان، رئیس باغبان، محمد صادق باغبان، مشتاق خلیفہ، ناظم کامتیکر، داؤد باغبان، افتخار تُلجاپورے، اعجاز باغبان، حافظ عبدالرزاق، حافظ عبدالسلام وغیرہ موجود تھے۔
اپنے استقبالیہ خطاب کے جواب میں چودھری نے کہا کہ مارکیٹ یارڈ کے تمام تاجروں نے جو اعتماد مجھ پر ظاہر کرتے ہوئے مجھے منتخب کیا ہے، میں ان تمام تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہوں اور میں ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پروگرام کے نظامت کے فرائض اور شکریہ نائب صدر الطاف لمبو والے نے ادا کیا۔
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.