ڈاکٹر عمران شیخ پونے کو
3D Cleaning Project روٹ کینال اسپیشلسٹ گروپ میں براؤنز ممبرشپ
(۔ پونے کے ناراین گاؤں میں رہنے والے ڈاکٹر عمران شیخ کو حال ہی میں 3D Cleaning روٹ کینال اسپیشلسٹ گروپ میں براؤنز ممبر شپ ملی ہے ڈاکٹر الفریڈو نے اٹلی سے یہ معلومات دی۔ یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ مہاراشٹر کے صرف چار ڈاکٹرس اس گروپ میں شامل ہیں ان میں ڈاکٹر عمران منور شیخ اکیلے مسلم ہیں ۔ اٹلی کے اس گروپ سے دنیا بھر کے دانت کے ڈاکٹر جُڑے ہیں ہر دو مہینے میں ڈاکٹرس اپنا تحقیقی پروجیکٹ اس گروپ میں پیش کرتے ہے ریسرچ پروجیکٹ ہر طرح سے خرا اُترنے کے بعد براؤنز ممبرشپ دی جاتی ہے۔ Bronze membership ملنے کے بعد ڈاکٹرز کو اس گروپ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے اِس تحقیقی کام سے جو ڈاکٹرز ابھی پڑھائی کر رہے ہیں ان کو اس سے کافی فائدہ ہوتا ہے ۔دُنیا بھر سے 200 ڈاکٹرس نے الگ الگ ریسرچ پروجیکٹ اس گروپ کو بھیجے تھے جس میں ڈاکٹر عمران کا پروجیکٹ بے حد پسند کیا گیا اور ( 3D CLEANING PROJECT , WORLD ROOT CANAL SPECIALIST GROUP میں انہیں براؤنز ممبرشپ دی گئی۔
پچھلے 20 سال سے اٹلی کے اس ریسرچ گروپ کا مقصد ڈینٹل لائن میں نئی نئی ریسرچ کے ذریعے آسان علاج کرنا ہے اس گروپ میں 30 سے 50 ڈاکٹر لگاتار ریسرچ کی جانچ میں لگے رہتے ہیں ڈاکٹر کا کیس پریزنٹیشن project پیش کرنے کے بعد اس کی باریکی سے جانچ کی جاتی ہے۔
ڈاکٹر عمران اس پروجیکٹ پر پچھلے 2 سال سے کام کر رہے یہ پروجیکٹ دانتوں کے نسیں صاف کرنے میں کارگر ثابت ہوگا۔ یہ قابلِ فخر بات ہے کہ اب یہ پروجیکٹ ورلڈ لیویل کانفرنس میں بھی شامل ہوسکے گا ۔
ڈاکٹر عمران شیخ کا آبائی وطن ناران گاؤں پونے ہے انکے والد کا جنریٹرز کا کاروبار ہے۔ ڈاکٹر عمران بچپن ہی سے بہت ذہین ہیں انكا تعلیم سفر نمایاں رہا۔ اس کی بدولت آج اِس آلہ مقام پر پہنچے۔ ان کے خاندان میں یہ اکیلے ڈاکٹر ہیں جنہوں نے BDS کی تعلیم بھارتیہ ودیاپیٹھ ڈینٹل کالج سانگلی اور fellowship in clinical Endodontics نیشنل انسٹیٹیوٹ بینگلور سے پورا کیا ہے ڈاکٹر عمران کو اس نمایاں کامیابی پر مبارکباد۔

0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.