ضلع پریشد اُردو اسکول تیر عثمان آباد کے اسکول انتظامیہ کمیٹی کی تشکیل جدید۔۔

 


ضلع پریشد اُردو اسکول تیر عثمان آباد کے اسکول انتظامیہ کمیٹی کی تشکیل جدید۔۔ 
لاتور (محمد مسلم کبیر)ضلع پریشداردو پرائمری اسکول تیر تعلقہ و ضلع عثمان آباد میں اسکولی انتظامیہ کمیٹی تشکیل جدید عمل میں آئی۔ تمام طلباء کے سرپرستوں کی موجودگی میں اتفاق رائے سے کمیٹی کے ممبران نامزد کیے گئے۔جن میں بحیثیت صدر شیخ محی الدین عبد الر حیم اور نائب صدر  قاضی مختار احمد شبیر، ماہر تعلیم کی نمائندگی مومن جنید عبید (ببلو بھائی) دیگر اراکین میں ملانی ارشد لیاقت،باغوا ن سیما یوسف،شیخ ثمینہ جاوید،قاضی ناصر احمد مقصود،شیخ شمیم مجیب،کبیر ریاض واحد،سید مسکان اسلم، قاضی مزمل بیگم یوسف،قاضی مخیل مقبول احمد،شیخ کریم ربانی،سید ساجد عبد الباقی اور گرام پنچایت کی نمائندگی ملانی ارشاد لیاقت صاحب نامزد کیے گئے۔اساتذہ کی نمائندگی شیخ وحید عبدالرحیم سر اور کمیٹی کے سیکریٹری کی حیثیت  سے صدر مدرس شاہ طیب علی نامزد کیے گئے۔ تمام نامزدشدہ اراکین کمیٹی کو گل پیش کرکے استقبال کیا گیا اور بہترین کارکردگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ اظہار تشکر کے بعد اجلاس اختتام عمل میں آیا۔


Md.Muslim Kabir,
Latur Dist.Correspondent,
Urdu Media
9175978903/9890065959
alkabir786@gmail.com

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या